کتاب: فکر فراہی اور اس کے گمراہ کن اثرات - صفحہ 86
لیے اس کورجم کی سزادی جارہی ہے۔ آخرکس دلیل سے اس فعل کی یااس استدلال کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی گئی ہے؟ دوسری وضاحت طلب بات یہ ہے کہ سیدنا ماعز اورسیدہ اسلمیہ خاتون، جن کورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےرجم کی سزا دی، ان کی بابت ثابت کیاجائےکہ ان دونوں(صحابی اور صحابیہ)نے ایک سے زیادہ مرتبہ یا کم از کم دومرتبہ زناکاارتکاب کیاتھا۔ کیونکہ فراہی صاحب کی اصل بنیاد رجم کی سزاکےلیے دومرتبہ زناکرناہے۔ جب تک مذکورہ صحابہ کے بارے میں یہ ثبوت مہیانہیں کیاجاتاکہ انہوں نےدودومرتبہ اس گناہ عظیم کاارتکاب کیاتھا، ان کاموقف ثابت نہیں ہوسکتا۔ تیسری بات وضاحت طلب یہ ہے کہ جب رجم کی بنیاد شادی شدہ ہونانہیں ہے بلکہ دومرتبہ زناکاارتکاب ہے توپھرامام موصوف نے خودیہ تفریق کیوں کی ہے کہ شادی شدہ کوزیادہ سخت سزا- رجم والی -دی جائےگی اور غیرشادی شدہ کوہلکی سزا -سوکوڑے-دی جائے گی۔ اصولی طورپرجب رجم کی سزادومرتبہ کے ارتکاب پرہے اور یہ محاربہ ہے توکیاغیرشادی شدہ کادومرتبہ زناکرنا، محاربہ میں نہیں آئے گا؟ اس کورعایت کس بنیادپردی ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف تواس تفریق کاانتساب بہتان عظیم ہے، یہ سب کچھ توامام فراہی کاکیاہواہے، ان کے مقلدین اس کابھی اوردیگرمذکورہ وضاحت طلب باتوں کابھی جواب دیں۔ چوتھی وضاحت طلب بات یہ ہے کہ تقتیل کامعنی یامفہوم ومطلب رجم کس بنیاد پرہے، کسی عربی لغت میں، کلام عرب میں تقتیل کو رجم کے مفہوم میں استعمال کیاگیا ہے؟ ’’امام ‘‘ فراہی اور ان کے تلامذہ اور ان کے ارادت مندوں کو عربی لغت اورکلام عرب میں مہارت کابڑادعویٰ ہے، وہ اس کی کوئی نظیر عربی لغات اورشعرائے جاہلیت کے کلام سے پیش کریں۔ 5۔ اس اقتباس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ماعز کےبارے میں صراحت فرمائی ہے کہ وہ عبرت ناک سزا کامستحق ہے اور اس نے ایک عظیم گناہ کاارتکاب کیاہے“نبی صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان کہاں ہے؟ اس کاحوالہ پیش کیاجائے۔ ہمارے علم کی حدتک آپ نے ایسانہیں فرمایاہے۔ 6۔ اگر (ینبُّ نبیب التَّیس)سے یہ استدلال کیاگیاہے تواول تواس کایہ مفہوم بھی غلط ہے۔ دوسرے آپ کا