کتاب: فکر فراہی اور اس کے گمراہ کن اثرات - صفحہ 35
کامیاب کوشش کی ہے۔ اس لحاظ سے فکر فراہی، اس کی حقیقت اور اس کی خطرناکی کو بہت حدتک سمجھاجاسکتا ہے۔ یہ مقالہ مطبوع ہے اس لیے اس کی طرف اشارہ کردیا گیا ہے۔ اہل علم وتحقیق اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس کے ناشر ادارہ نشریات اردو بازار، لاہور ہیں۔
7۔ ایک نہایت وقیع جائزہ ڈاکٹر سیدسعید احسن عابدی حفظہ اللہ(جدّہ) نے لیا ہےجو ان کی فاضلانہ تالیف میں شامل ہے۔ جزاھم اللّٰہ احسن الجزاء۔ یہ کتاب ’’الفرقان‘‘ مظفرگڑھ ضلع ملتان سے دوضخیم جلدوں میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں جدید وقدیم منکرین حدیث کا بہترین ردّ ہے، نہایت اہم اور قابل مطالعہ کتاب ہے۔
کچھ اور بھی اہل علم ہیں جن کا تذکرہ کتاب میں موجود ہے بلکہ ان کے بعض مضامین شامل کتاب ہیں، کیونکہ وہ بھارت میں شائع ہوئے ہیں اور اکثر اہل علم کی نظر سے مخفی ہیں، ان کو اسی لیے کتاب کا حصہ بنایاگیا ہے کہ پاکستان میں ان تک رسائی آسان ہوجائے۔
ان تمام علمی کاوشوں کے ذکر سے بھی ایک تویہ مقصود ہے کہ یہ اہل علم کے علم میں آجائیں۔ دوسرا، یہ کہ اس فتنے کی زہرناکی کو سمجھنا ہر کہ ومہ کے لیے آسان ہوجائے۔
﴿ لِّيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَن بَيِّنَةٍ وَيَحْيَىٰ مَنْ حَيَّ عَن بَيِّنَةٍ ﴾(الانفال:42)
آخر میں ان تمام حضرات کا شکریہ، جنہوں نے اپنے اپنے انداز اور وسائل سے راقم کے ساتھ تعاون کیا۔ یہ سب وہی حضرات ہیں جن کا ذکرمولانا اصلاحی والی کتاب کے ’’عرضِ مؤلف ‘‘میں موجود ہے۔ ان سب کا مکرر شکریہ۔ جزاھم اللّٰہ احسن الجزاء
اللہ تعالیٰ ہماری ’’دفاعِ حدیث اور حمایتِ حدیث ‘‘ کی یہ کاوش قبول فرمائے اور انہیں گم گشتگانِ راہ کےلیے ہدایت اور راہ یابی کا ذریعہ بنادئے۔ ؎
ایں دعا از من واز جملہ جہاں آمین باد
(حافظ)صلاح الدین یوسف
40/124 شاداب کالونی، علامہ اقبال روڈ
گڑھی شاہو، لاہور
0321-4133675
(رجب المرجب1440ھ-اپریل 2019ء)