کتاب: فکر فراہی اور اس کے گمراہ کن اثرات - صفحہ 30
اور سب سے بڑی خوبی یہ کہ مصنف نے زوالِ شریعت اور انحطاطِ دین کے، اس دور میں، جہاں متجددین اسلام کانام لے کر ہی مخالفتِ اسلام پر تلے ہوئے ہیں، نہ صرف یہ کہ منہجِ سلف کو برقرار رکھا ہے، بلکہ اسلامی غیرت اور سلفی حمیت کا دامن بھی ان کے ہاتھ سے چھوٹنے نہیں پایا۔ ان خصوصیات کی بناپر، میرے نزدیک، یہ کتاب’’فتنہ غامدیت‘‘ کے خلاف، ایک وقیع اور قابلِ قدردستاویز ہے، جس کے لئے مصنف جناب حضرت صلاح الدین یوسف، بجاطورپر، مستحقِ مبارک باد ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مصنف کی اس گراں قدر دینی خدمت کو ان کے لئے آخرت میں بخشش کا ذریعہ بنائے اور ان کی تصنیف کو عامۃ الناس کے لئے ذریعہ ہدایت بنائے۔ آمین ثم آمین