کتاب: فکر فراہی اور اس کے گمراہ کن اثرات - صفحہ 28
ہم حافظ صاحب کی اس گراں قدر علمی خدمت پر ان کے شکر گزار بھی ہیں اور علم وعمل واخلاص میں اضافے کےلئے دعاگوبھی۔ اللہ تعالی ان کی ان مساعی حمیدہ کو قبول فرمائے اور خلقِ کثر کی ہدایت کا ذریعہ بنائے اور اس محنت کو ان کے میزانِ حسنات کا ذخیرہ بنادے۔ مضمون ہذا کا مطالعہ کرنے والوں پر عیاں ہوگا کہ غامدی شبہات تارِ عنکبوت سے بھی زیادہ کمزور ہیں۔ ( وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنكَبُوتِ )، جو نوجوان اور لڑکیوں کے جھرمٹ میں تو شاید مؤثر ثابت ہوں، لیکن علمی حلقوں میں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ اللہ تعالی اس کتاب کو اپنے عبادوبلاد کے لئے نافع بنائے۔ وصلی اللّٰه علی نبینا محمد وبارک وسلم۔ کتبہ؍عبد اللہ ناصر الرحمانی