کتاب: فکر فراہی اور اس کے گمراہ کن اثرات - صفحہ 274
’’بنا بریں اقامتِ صلوٰۃ سے مفہوم ہوگا ایسے نظام یا معاشرے کا قیام، جس میں قوانینِ خداوندی کے اتباع کا تصور محسوس اور سمٹی ہوئی شکل میں سامنے آجاتا ہے۔ اس لیے قرآن کریم نے اس اصطلاح کو ان اجتماعات کے لیے بھی استعمال کیا ہے۔ قرآنی آیات پر تھوڑا سا تدبر کرنے سے واضح ہوجاتا ہے کہ کس مقام پر اقامتِ صلوٰۃ سے مراد اجتماعاتِ نماز ہیں اور کس مقام پر قرآنی نظام یا معاشرے کا قیام۔ ‘‘ ( ’’مفہوم القرآن ‘‘ از غلام احمد پرویز، جلد اول، بحوالہ ’’فکر و نظر ‘‘ اسلام آباد، اشاعت خصوصی بعنوان ’’برصغیر میں مطالعۂ قرآن ‘‘، ص: 335) اسی طرح اور بھی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔ سارے باطل فرقوں کی بنیاد قرآن کی غلط تشریحات اور اس میں معنوی تحریفات پر قائم ہے اور اس کی ہم الحمدﷲ دسیوں، بیسیوں مثالیں پیش کر سکتے ہیں۔ اگر ان باطل فرقوں کی قرآن کی غلط تشریحات اور معنوی تحریفات سے ان کے غلط عقائد و نظریات کا اثبات نہیں ہوسکتا تو غامدی و اصلاحی و فراہی کا خود ساختہ نظریۂ رجم قرآن کے لفظ ﴿یُحَارِبُوْنَ﴾ (محاربہ) کی یا لفظ ’ تقتیل ‘کی معنوی تحریف اور باطل تشریح سے کس طرح ثابت ہوجائے گا اور اسے ’’نصوصِ قرآنی ‘‘ پر مبنی کیسے تسلیم کر لیا جائے گا؟ کچھ غامدی صاحب کی ‘‘خوش فہمی ‘‘ پر تبصرہ: غامدی صاحب نے فرمایا ہے، بلکہ ڈینگ ماری ہے: ’’اس سے اگر کسی کو اختلاف ہے تو اسے دلائل کے ساتھ اس کا محاکمہ کرنا چاہیے۔ یہ وہ چیز نہیں ہے، جسے جذباتی تحریروں اور بے معنی فتوؤں کے ذریعے سے رد کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت لوگ جو جی چاہیں کہیں، لیکن وہ وقت اب غالباً بہت زیادہ دور نہیں ہے، جب علم و دانش کی مجالس میں اس تحقیق کے لیے داد و تحسین کے سوا کچھ باقی نہ رہے گا۔ إن شاء اللّٰہ العزیز۔ ‘‘[1] الحمد ﷲ! اﷲ کے فضل اور اس کی توفیق سے ہم نے غامدی صاحب کے بے بنیاد ‘‘دلائل ‘‘ کا جو پوسٹ مارٹم اور اس کا محاکمہ کیا ہے، اس کو کوئی جذباتی تحریر یا بے معنی فتویٰ قرار دے دے تو یہ اس کا بے جا تعصب اور اپنے ’’ائمۂ مضلین ‘‘ سے اندھی عقیدت ہے۔ ورنہ ہمارا اندازہ ہے کہ ہمارے محاکمے کا، جو ابھی جاری ہے، مزید دلائل
[1] برہان، ص: ۹۱۔ ۹۲