کتاب: فکر فراہی اور اس کے گمراہ کن اثرات - صفحہ 268
اصرار یہ کہتے ہیں اور مسلسل کہہ رہے ہیں کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ وحیِ خفی کے ذریعے سے بھی کوئی ایسا حکم دے سکتے ہیں، جو قرآن میں نہیں ہے، وہ اسے قرآن میں تغیر و تبدل قرار دیتے ہیں، لیکن یہاں بالآخر یہ کہنے اور اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ رجم کا فراہی گروہ کا ساختہ پر داختہ نظریہ وحیِ خفی کے ذریعے سے آپ نے بیان فرمایا ہے۔ پہلے وحیِ خفی کا انکار تھا، اب اپنی بات منوانے کے لیے اسی کا سہارا لے رہے ہیں، چہ خوب ؎ اُلجھا ہے پاؤں یار کا زلفِ دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیّاد آگیا گویا اُمتِ مسلمہ اگر یہ کہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے وحیِ خفی کے ذریعے سے قرآن میں بیان کردہ سزا کو کنواروں کے ساتھ خاص کر دیا ہے اور شادی شدہ زانیوں کے لیے رجم کی سزا مقرر فرمائی ہے تو یہ قرآن میں تغیر و تبدل ہے، جس کا حق رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نہیں ہے۔ حالاں کہ وحیِ خفی کی یہ روایاتِ رجم تقریباً تین درجن صحابہ سے مروی ہیں، لیکن غامدی صاحب پہلے تو مانتے ہی نہیں تھے کہ وحیِ خفی سے بھی آپ کوئی حکم دے سکتے ہیں، لیکن جب اس بات کو مانا تو وحیِ خفی کس کو قرار دیا؟ اپنے خود ساختہ امام کے خود ساختہ مفہوم پر خود ساختہ نظریۂ رجم کو؟ إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون۔ کتنا بڑا اتہام ہے جو اس ظالم شخص نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی پر باندھا ہے۔ ﴿سُبْحٰنَکَ ھٰذَا بُھْتَانٌ عَظِیْمٌ﴾ ؎ تغافل سے جو باز آیا جفا کی تلافی کی بھی ظالم نے تو کیا کی غامدی صاحب اہلِ اسلام کے نظریۂ رجم کی درجنوں روایات کو تو تسلیم نہیں کرتے۔ ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فراہی نظریۂ رجم کی ایک حدیث پیش کر دیں، جس میں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ جو آوارہ منش اور اوباش قسم کا زانی ہوگا، اس کو زنا کی نہیں، بلکہ اوباشی کی پاداش میں سزائے رجم، حد کے طور پر نہیں، بلکہ تعزیر کے طور پر دی جائے گی۔ محترم! یہ فراہی نظریۂ رجم آپ کی یا آپ کے استاذ امام کی سخن سازیوں، لن ترانیوں اور لاف گزاف باتوں