کتاب: فکر فراہی اور اس کے گمراہ کن اثرات - صفحہ 26
وہ جوبرِ بے بدل ہے جو تزکیہ وتربیت کا سامان پیدا کرسکتا ہے اور طلبۃ العلم کے سینوں کو علم نافع (قرآن وحدیث)کے نور سے منورکرسکتا ہے، نیز عمل صالح کے اسباب کی ارزانی وفراہمی کا سبب بھی۔
اللہ تعالی اس کتاب کے نفع کو عام فرمادے اور جملہ معاونین ومساہمین کی بخشش کا ذریعہ بنادے، جس دلدل میں ہم من حیث القوم دھنستے جارہے ہیں، وہ ہماری ہی کج فکریوں اور بداعمالیوں کا نتیجہ ہے، جن میں ہر فہرست فتنہ انکار حدیث ہے۔ اللہ رب العزت سے اپنی اور سب کی ہدایت اور ہدایت پر استقامت کے طلبگار ہیں۔
واللّٰہ تعالیٰ ولی التوفیق، واصلی واسلم علی نبینا محمد وعلیٰ آلہ وصحبہ واھل طاعتہ اجمعین
کتبہ ؍عبد اللہ ناصرالرحمانی