کتاب: فہم دین کے تین بنیادی اصول - صفحہ 90
[1]……………………………………………………………
[1] [بقیہ حاشیہ] ’’کیا انہیں شریک ٹھہراتے ہو جو کسی کو پیدا نہیں کر سکتے اور وہ خود پیدا کیے گئے ہیں ۔اور نہ وہ ان کی کسی قسم کی کوئی مدد کر سکتے ہیں اور نہ ہی وہ خود اپنی کوئی مدد کر سکتے ہیں ۔‘‘ جب ان خود ساختہ معبودوں کا یہ حال ہے تو پھران کو معبود سمجھنا انتہائی حماقت اور غلط ہے۔ دوم:… مشرکین کااقرار تھاکہ اللہ تعالیٰاکیلا ہی رب اور خالق ہے۔ اور ہر چیز کی ملکیت بھی اسی کے ہاتھ میں ہے۔ وہی پناہ دینے والا ہے ‘ اس کے مقابلہ میں پناہ نہیں دی جاسکتی ۔ تو یہ اقرار انہیں پابند کرتا ہے کہ الوہیت میں بھی اس کو یکتا ہی مانیں جیسے ربوبیت میں مانتے ہیں ۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُم وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ o الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ الْاَرْضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآئَ بِنَائً وَّ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآئِ مَآئً فَاَخْرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقاً لَّکُمْ فَـلَا تَجْعَلُوْا لِلّٰہِ اَنْدَادًا وَّ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَo﴾ (البقرہ:21، 22) ’’اے لوگو!اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں پیدا کیا اور ان لوگوں کوبھی جو تم سے پیشتر تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔وہ اللہ تعالیٰ جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنا دیا، اور آسمان سے پانی برسایا جس سے تمہارے رزق کو پھل پیدا کئے۔ لہذا دوسروں کواللہ تعالیٰ کا شریک نہ بناؤ اور یہ باتیں تم جانتے بھی ہو۔‘‘ اور فرمایا : ﴿وَلَئِنْ سَاَلْتَہُمْ مَنْ خَلَقَہُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰہُ فَاَنَّی یُؤْفَکُوْن﴾ (الزخرف:87 )’’اوراگر آپ ان سے پوچھیں :انھیں کس نے پیدا کیا؟تو ضرور کہیں گے:اللہ تعالیٰ نے پھر کدھربہکے جاتے ہیں ۔‘‘ اور فرمان الٰہی ہے: ﴿قُلْ مَنْ یَّرْزُقُکُمْ مِّنَ السَّمَآئِ وَ الْاَرْضِ اَمَّنْ یَّمْلِکُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ مَنْ یُّخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ مَنْ یُّدَبِّرُ الْاَمْرَ فَسَیَقُوْلُوْنَ اللّٰہُ فَقُلْ اَفَـلَا تَتَّقُوْنَ o فَذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمُ الْحَقُّ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ فَاَنّٰی تُصْرَفُوْنَ﴾ (یونس:31، 32 ) ’’(ان سے) پوچھو کہ تم کو آسمان اور زمین میں رزق کون دیتا ہے؟ یا تمہارے کانوں اور آنکھوں کا مالک کون ہے؟ اور بے جان سے جاندار کون پیدا کرتا ہے؟ اور جاندار سے بے جان کون پیدا کرتا ہے؟ اوردنیا کے کاموں کا انتظام کون کرتا ہے؟ جھٹ کہہ دیں گے کہ اللہ تعالیٰ تو کہو کہ پھر تم(اللہ تعالیٰ سے)ڈرتے کیوں نہیں ؟ یہی اللہ تعالیٰ تو تمہارا پروردگار برحق ہے اور حق بات کے ظاہر ہونے کے بعد گمراہی کے سوا ہے ہی کیا؟ تو تم کہاں پھرے جاتے ہو؟‘‘ چہارم:… توحید اسماء وصفات: اللہ تعالیٰ کے لیے ان اسماء اورصفات کو شان الٰہی کے مطابق تسلیم کیا جائے جو کتاب وسنت سے ثابت ہیں ۔ ان پر بغیر کسی تحریف بغیر کسی مثال اور [حاشیہ جاری ہے]