کتاب: فہم دین کے تین بنیادی اصول - صفحہ 80
[1]رمضان کے روزوں کی دلیل [2]: اﷲتعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿ یَـأَ یُّہَا الَّذِ یْنَ ئَ امَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ ﴾ (البقرۃ: 183)
’’اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔‘‘[3]
[1] [بقیہ حاشیہ ] پس جو کوئیخالص اللہ تعالیٰ کے لیے عبادت نہیں کرتے وہ موّحد نہیں ہوسکتے۔اسی طرح جو کوئی عبادت کوغیراللہ کے لیے بجالائے وہ بھی [مؤمن اور] موحد نہیں ہوسکتا۔
[2] یعنی روزہ کے واجب ہونے کی دلیل یہ آیت ہے: ﴿ یَـأَ یُّہَا الَّذِ یْنَ ئَ امَنُوا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُِ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِ یْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ ﴾’’اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔‘‘
اللہ تعالیٰ کے اس فرمان : ﴿کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِ یْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ﴾’’جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے‘‘ میں چند فوائد ہیں :
اول:… روزے کی اہمیت اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سے پہلی امتوں پر بھی روزہ فرض کیا تھا۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ روزہ اللہ تعالیٰ نے نزدیک محبوب عمل ہے۔ اس لیے اسے ہرامت پر واجب کیا تھا۔
دوم:… اس امت کے لیے آسانی : یہ کہ روزہ جس میں جسمانی اور روحانی مشقت ہے تنہا اس امت پر فرض نہیں کیا گیا تھا ۔
[(نوٹ):شیخ کو روزہ میں آسانی کاذکر کرتے ہوئے یوں کہنا چاہیے تھاکہ اس امت کے لیے آسانی یہ ہے کہ روزہ صرف دن کا ہے۔ جبکہ سابقہ امتیں دن رات میں صرف ایک بار کھا سکتی تھیں اوریہ کہ سابقہ امتوں میں رمضان کی راتوں میں ازدواجی تعلقات کی اجازت نہیں تھی جبکہ اس امت کو اللہ تعالیٰ نے اس کی اجازت دے دی۔ سابقہ امتوں میں روزہ میں بھول ونسیان سے کھا پی لینامعتبر تھا ‘ روزہ ٹوٹ جاتا تھا اس امت میں بھول و نسیان معاف ہے اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں (الدراوی )]۔
سوم :… اس بات کا اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کے لیے ان کا دین مکمل کردیا ہے۔ تاکہ اس امت کو وہ تمام فضائل [یک جا] حاصل ہوجائیں جوکہ سابقہ امتوں [کومتفرق] حاصل تھے۔
[3] اس آیت کریمہ میں مالک الملک نے روزہ کی حکمت بیان کی ہے فرمایا: ﴿ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَ ﴾ ’’تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔‘‘یعنی روزہ اور اس پر مرتب ہونے والے خصائل تقویٰ کے[حاشیہ جاری ہے ]