کتاب: فہم دین کے تین بنیادی اصول - صفحہ 67
[1] [ذبح ]:… اللہ تعالیٰ ہی کے نام پر ذبح[2]کرنے کی دلیل:فرمان الٰہی ہے:
﴿ قُلْ اِنَّ صَلَاتِی وَنُسُکِی وَ مَحْیَایَ وَمَمَاتِی لِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِیْنَ ، لَا شَرِیْکَ لَہُ وَبِذٰلِکَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ المُسْلِمِیْنَ﴾[الانعام۱۶۲ـ۱۶۳]
’’آپ فرما دیجئے کہ میری نماز،میری قربانی، میرا جینا اورمیرا مرنا سب کچھ صرف اللہ تعالیٰ کے لیے جو تمام جہانوں کا پالنہارہے۔ اس کاکوئی شریک نہیں ہے اور اسی بات کا مجھے حکم ہوا ہے اورمیں سب سے پہلے ماننے والوں میں ہوں ۔‘‘
[1] [بقیہ حاشیہ ] ہے اور تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے (یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ ہی کرتا ہے)تو کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے؟ (ہر گز نہیں )مگر تم غور بہت کم کرتے ہو۔‘‘
سوم:… سہارا دینے کے اہل ‘ اہل علم اور اصحاب قدرت سے استغاثہ طلب کرنا۔ یہ قسم جائز ہے۔ موسیٰ علیہ السلام کے تذکرہ میں فرمان الٰہی ہے: ﴿ فَاسْتَغَاثَہُ الَّذِیْ مِنْ شِیْعَتِہٖ عَلَی الَّذِیْ مِنْ عَدُوِّہٖ فَوَکَزَہٗ مُوْسٰی فَقَضٰی عَلَیْہِ ﴾ (القصص:15 )’’ اس کے قومی نے اس کے خلاف جو اس کے دشمنوں میں سے تھا اس سے فریاد کی، پس موسیٰ علیہ السلام نے اس کے مکا مارا جس سے وہ مر گیا۔‘‘
چہارم:… کسی ایسے زندہ سے سہارا و استغاثہ طلب کرنا جو کہ اس پر قدرت نہیں رکھتا۔ اگر اس میں یہ اعتقاد نہ ہو کہ جس سے مدد طلب کی جارہی ہے ‘اسی کوئی مخفی قدرت [اور مافوق الاسباب تصرف] حاصل ہے جیسے کو ئی ڈوبنے والا کسی اپاہج سے سہارا طلب کرے تو یہ بے فائدہ سی بات ہے ‘ اپاہج کا مذاق اڑانا ہے۔ اس وجہ سے ایسے کرنا ممنوع ہے۔دوسری وجہ اس کی ممانعت کی یہ بھی ہے کہ کوئی دوسرا شخص اپاہج کو پکارتے ہوئے دیکھ کر اس وہم میں مبتلا نہ ہوجائے کہ اپاہج کو کوئی مخفی قدرت حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ مشکلات سے نجات دے سکتا ہے۔ [جیسا کہ آج کل لوگوں نے ایسے افراد کو فقیر اور مجذوب کا نام دے کر ان سے ایسے عقائد وابسطہ کررکھے ہیں ایسے بد عقائد سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتے ہیں ۔]
[2] ایک مخصوص طریقہ سے خون بہاکر روح ختم کرنے کو ذبح کرنا کہتے ہیں ۔ذبح کرنے کے کئی ایک مقاصد ہوتے ہیں :
[پہلا مقصد]:…عبادت کے طور پر ۔یعنی مقصود یہ ہو کہ جس کے لیے قربانی یا ذبح کیا جارہا ہے اس کی تعظیم اور اپنی ذلت و پستی کااظہار ہو‘اور معظم کی قربت حاصل ہوسکے۔ شریعت کی رو سے اس طرح کا ذبح کرنا صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہی ہوسکتاہے۔ اور غیراللہ کے ذبح کرنا شرک اکبر [حاشیہ جاری ہے]