کتاب: فہم دین کے تین بنیادی اصول - صفحہ 62
[1] [استعانت]: …اﷲتعالیٰ ہی سے استعانت [مدد طلب کرنے]کی دلیل: ﴿ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ ﴾ (الفاتحۃ:5) ’’ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد طلب کرتے ہیں ۔‘‘ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إذَ ا اسْتَعَنْتَ فَاسْتَعِنْ بِاﷲِ)) ’’اور جب تم مدد طلب کرو تواللہ تعالیٰ ہی سے طلب کرو۔‘‘[2]
[1] [بقیہ حاشیہ] کے لیے ہی ہوسکتی ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿ وَاَنِیْبُوٓا اِلَیٰ رَبِّکُمْ وَ أَسْلِمُوا لَہُ … ﴾ (الزمر:54)’’تم اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اس کی فرمانبرداری اختیار کرو۔‘‘ یہاں پر اسلام لانے سے مراد شرعی اسلام ہے۔ یعنی اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے شرعی احکام کے مطابق ڈھال دو۔ یہ مراد لینے کی وجہ یہ ہے کہ اسلام کی دو اقسام ہیں : اوّل:… کونی اسلام: یعنی اللہ تعالیٰ کے کونی احکام کے مطابق ڈھل جانا ۔ یہ اسلام زمین و آسمان کے اندر بھی موجود ہے اور مؤمن و کافر اور نیک و بد میں بھی موجود ہے۔ کسی کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کونی احکام سے روگردانی کرسکے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿وَلَہٗٓ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ طَوْعًا وَّ کَرْہًا وَّ اِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَ﴾ (آل عمران:83 ) ’’ حالانکہ تمام آسمانوں اور سب زمین والے اللہ تعالیٰ ہی کے فرماں بردار ہیں خوشی سے ہوں یا ناخوشی سے سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔‘‘ دوم:… شرعی اسلام : یعنی اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے شرعی احکام کے مطابق ڈھال دینا۔ یہ اسلام اللہ تعالیٰ کے اطاعت گزار رسولوں اور ان کے خالص متبعین کے ساتھ خاص ہے۔ قرآن کریم میں اس پر بہت سے دلائل موجود ہیں ۔ ان میں سے ایک دلیل مؤلف رحمۃ اللہ علیہ کی پیش کردہ آیت بھی ہے۔ [2] استعانت مدد طلب کرنے کو کہتے ہیں ۔ اس کی کئی اقسام ہیں : اوّل:… اللہ تعالیٰ سے استعانت: استعانت کی یہ قسم بندہ کی طرف سے اپنے رب کے لیے کمال درجہ کی ذلت کے اظہار اور اپنے معاملات اس کے سپرد کرنے کو متضمن ہے۔اوراس میں ہر چیز میں اللہ تعالیٰ کے کفایت کر جانے کا اعتقاد بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ استعانت صرف اللہ تعالیٰ سے ہی ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے: ﴿ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ﴾ (الفاتحۃ:5) ’’ہم آپ کی ہی عبادت کرتے ہیں اورآپ ہی سے مدد طلب کرتے ہیں ۔‘‘ [حاشیہ جاری ہے]