کتاب: فہم دین کے تین بنیادی اصول - صفحہ 32
[1]اورجس نے رسول کی نافرمانی کی وہ جہنم میں چلا گیا ۔اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿ اِِنَّا اَرْسَلْنَا اِِلَیْکُمْ رَسُوْلًا شَاہِدًا عَلَیْکُمْ کَمَا اَرْسَلْنَا اِِلٰی فِرْعَوْنَ رَسُوْلًاo فَعَصٰی فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ فَاَخَذْنَاہُ اَخْذًا وَّبِیْلًا﴾ (المزمل: 15 ، 16) ’’بیشک ہم نے تمہاری طرف تم پر گواہی دینے والا رسول بھیجاجیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا۔پھر فرعون نے رسول کی بات نہ مانی تو ہم نے اسے بڑی سختی کے ساتھ پکڑ لیا۔‘‘[2]
[1] [بقیہ حاشیہ ]٭ …اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿تِلْکَ حُدُوْدُ اللّٰہِ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا وَ ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴾ (النساء:13) ’’یہ حدیں اللہ تعالیٰ کی مقرر کی ہوئی ہیں اور جوکوئی اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی فرمانبرداری کرے گا اسے اللہ تعالیٰ ان جنتوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔‘‘ اوراللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿وَمَنْ یُّطِعْ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ وَیَخْشَ اللّٰہَ وَیَتَّقِیہِ فَاُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْفَائِزُوْنَ﴾ (النور:52) ’’جو کوئی اللہ تعالیٰ کی، اوراس کے رسول کی فرماں برداری کریں ، خوف الٰہی رکھیں اور اس کے عذابوں سے ڈرتے رہیں ، وہی نجات پانے والے ہیں ۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُولٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّہَدَآئِ وَالصّٰلِحِیْنَ وَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیْقًا﴾ (النساء:69)’’اور جو بھی اللہ تعالیٰ کی اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کرے، وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پراللہ تعالیٰ نے انعام کیا جیسے انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور نیک لوگ، یہ بہترین ساتھی ہیں ۔‘‘ نیزاللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا﴾ (الاحزاب:71) ’’اور جو بھی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی تابعداری کرے گا اس نے بڑی مراد پالی۔‘‘ [2] یہ حکم بھی ان آیات سے اخذ کیا گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿وَ مَنْ یَّعْصِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ وَ یَتَعَدَّ حُدُوْدَہٗ یُدْخِلْہُ نَارًا خَالِدًا فِیْہَا وَلَہٗ عَذَابٌ مُّہِیْنٌ﴾(النساء:14) ’’اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم )کی نافرمانی کرے اور اس کی مقرہ حدوں سے آگے نکلے اسے وہ جہنم میں ڈال دے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اوراس کے لیے رسوا کن عذاب ہے۔‘‘[جاری ہے]