کتاب: فہم دین کے تین بنیادی اصول - صفحہ 19
[1]دلائل کے ساتھ۔ [2]
[1] [سابقہ حاشیہ ] اس لیے اب وہ مسلمان نہیں ہیں ۔ یہی دین اسلام اللہ کے ہاں مقبول دین ہے۔ فرمان الٰہی ہے:﴿اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَامُ ﴾ [آل عمران 19] ’’بیشک اللہ تعالیٰ کے نزدیک دین اسلام ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:﴿وَ مَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَ ہُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴾ [آل عمران:85 ] ’’جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے، اس کا دین ہر گزقبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا۔‘‘ اسلام ہی وہ دین ہے جس کا احسان اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کی امت پر جتلایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿ اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا ﴾ [المائدۃ:3]’’ آج کے دن میں نے تمہارے لیے تمہارادین کو مکمل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کر دیا اور تمہارے لیے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا۔‘‘ [2] دلائل کے ساتھ:دلائل دلیل کی جمع ہے۔دلیل اس چیز کو کہتے ہیں جو مطلوب کی طرف رہنمائی کرے۔ دین اسلام کی معرفت کے دلائل دو طرح کے ہیں : ۱۔ سمعی ۲۔عقلی سمعی دلائل: وہ دلائل ہیں جو کہ بذریعہ وحی ثابت ہوں ۔اس سے مراد کتاب و سنت کے دلائل ہیں ۔ عقلی دلائل: وہ دلائل ہیں جو کہ غورو فکر اورتدبر سے معلوم ہوں ۔اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب قرآن حکیم میں اس قسم کے دلائل کا بہت زیادہ تذکرہ فرمایا ہے۔کتنی ہی آیات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:اس کی نشانیوں میں سے فلاں اورفلاں ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات پر بے شمار عقلی دلائل ذکر کیے ہیں ۔ جہاں تک محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت کا تعلق ہے تو یہ نقلی دلائل سے ممکن ہے۔ مثلا اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ﴾ [الفتح: 29] ’’محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں ۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: ﴿وَ مَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ﴾ [آل عمران 144]’’محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) صرف رسول ہی ہیں آپ سے پہلے بہت سے رسول ہو چکے۔‘‘اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت اُن عقلی دلائل سے بھی ممکن ہے جوکہ آپ کھلے ہوئے معجزات اورواضح نشانیاں لے کر آئے ہیں ان میں غوروفکر سے کام لیا جائے ۔ ان میں سب سے بڑا معجزہ اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن مجیدہے۔جس میں مفید اور سچے واقعات عادلانہ اور خیر خواہانہ احکام ہیں ۔ نیزوہ معجزات بھی عقلی دلائل میں سے ہیں جن کا ظہور آپ کے ہاتھوں پر ہوا۔ اوروہ غیب کی خبریں بھی ہیں جن کی آپ نے اطلاع دی تھی اوروہ سچ ثابت ہوئیں جن تک وحی کے بغیر رسائی ممکن نہیں تھی۔