کتاب: فہم دین کے تین بنیادی اصول - صفحہ 131
[1] ……………………………………………………
[1] [بقیہ حاشیہ] کھول دیا گیا،جب میں اندر داخل ہوا تو وہاں ادریس علیہ السلام ملے، جبریل نے کہا: یہ ادریس علیہ السلام ہیں ، انہیں سلام کیجیے ، میں نے انہیں سلام کیا، تو انہوں نے جواب دیا، اور کہا: خوش آمدیدہونیک بھائی اور نیک نبی کو۔ پھر پانچویں آسمان تک لے جایا گیا،اور دروازہ کھولنے کے لیے کہا گیا،تو پوچھا گیا: کون ہے؟ کہا : جبریل۔ پوچھا گیا : اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلا بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں ۔ کہاگیا: انہیں میں خوش آمدید کہتا ہوں ، بہت ہی اچھا آنے والا آیاہے، پھر دروازہ کھول دیا گیا، جب میں اندر داخل ہوا تو وہاں ہارون علیہ السلام ملے، جبریل نے کہا: یہ ہارون علیہ السلام ہیں ، انہیں سلام کیجیے ، میں نے انہیں سلام کیا، تو انہوں نے جواب دیا، اور کہا: خوش آمدیدہونیک بھائی اور نیک نبی کو۔ پھر آپ کوچھٹے آسمان تک لے جایاگیا،اور دروازہ کھولنے کے لیے کہا گیا،تو پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ کہا : جبریل۔ پوچھا گیا: اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، پوچھا گیا: کیا انہیں بلا بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں ، کہاگیا: انہیں میں خوش آمدید کہتا ہوں ، بہت ہی اچھا آنے والا آیاہے، پھر دروازہ کھول دیا گیا، جب میں اندر داخل ہوا تو وہاں موسیٰ علیہ السلام ملے، جبریل نے کہا: یہ موسیٰ علیہ السلام ہیں ، انہیں سلام کیجیے ، میں نے انہیں سلام کیا،تو انہوں نے جواب دیا اور کہا: خوش آمدیدہونیک بھائی اور نیک نبی کو۔ جب ان سے آگے بڑھے، توموسیٰ علیہ السلام رونے لگے اُن سے پوچھا گیا : آپ کیوں روتے ہیں ؟ موسیٰ علیہ السلام نے کہا: میں اس لیے روتا ہوں کہ ایک نوجوان جو میرے بعد مبعوث ہوا، اس کی امت کے لوگ میری امت سے زیادہ جنت میں داخل ہوں گے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا رونا حسد کی وجہ سے نہیں تھا‘ بلکہ آپ اس فضیلت کی وجہ سے رو رہے تھے جو امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوگی۔ پھر آپ کوساتویں آسمان تک لے جایاگیا،وہاں جبریل نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا ،توپوچھا گیا: یہ کون ہے؟ کہا : جبریل۔ پوچھا گیا: اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلا بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں ، کہا: انہیں خوش آمدید کہتا ہوں ۔ بہت ہی اچھا آنے والا آیاہے۔ جب آپ اندر داخل ہوئے تو وہاں ابراہیم علیہ السلام ملے۔ جبریل نے کہا: یہ آپ کے باپ ہیں ، انہیں سلام کیجیے ، آپ نے انہیں سلام کیا، تو انہوں نے جواب دیا، اور کہا: خوش آمدیدہونیک بیٹے اور نیک نبی کو۔‘‘ جبرائیل امین علیہ السلام آپ کو لے کر انبیاء کرام علیہم السلام کے پاس اس لیے گئے تھے تاکہ آپ کاشرف اور فضیلت واضح ہوجائے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام ساتویں آسمان پر بیت المعمور سے ٹیک [حاشیہ جاری ہے]