کتاب: فہم دین کے تین بنیادی اصول - صفحہ 130
[1]……………………………………………………
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
[1] [بقیہ حاشیہ] خچر سے چھوٹا اور گدھے سے بڑا تھا۔اسے براق کہا جاتا ہے۔وہ اپنی ٹاپ انسان کی منتہائے نگاہ کے پاس رکھتا تھا۔ آپ کو اس پر سوار کردیا گیا،اور جبریل امین آپ کے ہمراہ چلےیہاں تک کہ بیت المقدس پہنچے۔ وہاں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اترے‘ اورانبیاء کرام علیہم السلام کے ساتھ نماز باجماعت پڑھی۔ آپ نے تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی امامت کروائی۔سارے انبیاء و مرسلین علیہم السلام آپ کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے تاکہ آپ کی فضیلت وشرف واضح ہوجائے۔اور یہ کہ آپ ہی ایسے امام الاعظم ہیں جن کی اتباع کی جائے گی۔پھر جبرائیل امین علیہ السلام وہاں سے آپ کو لے کر معراج کے سفر پر نکلے۔ اورآسمانی دنیا پرچلے گئے ۔ وہاں دروازہ کھولنے کے لیے کہا گیا: پوچھا گیا کون ہے؟ کہا: جبریل ، پوچھا گیا :اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد۔ پوچھا گیا : کیا انہیں بلایا گیا ہے، کہا:ہاں ۔ کہاگیا:ان کو خوش آمدید کہتا ہوں ، کیا ہی اچھا آنے والا آیا ہے، پھر دروازہ کھول دیا گیا۔ جب ہم اندر داخل ہوئے تو وہاں آدم علیہ السلام تھے ۔ جبریل نے کہا: یہ آپ کے باپ آدم علیہ السلام ہیں ، انہیں سلام کیجیے ، تو میں نے انہیں سلام کیا، اور انہوں نے سلام کا جواب دیا، پھر کہا: خوش آمدید کہتا ہوں ، نیک بیٹے اور نیک نبی کو۔
پھر آپ کواُوپر لے جایاگیا، یہاں تک کہ دوسرا آسمان آگیا۔ اس کا دروازہ کھولنے کے لیے کہا گیا،تو پوچھا گیا:کون ہے؟ کہا : جبریل۔ پوچھا گیا : اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، پوچھا گیا: کیا انہیں بلا بھیجا گیا ہے؟جبریل نے کہا: ہاں ، کہا: انہیں میں خوش آمدید کہتا ہوں ، بہت ہی اچھا آنے والا آیاہے، پھر دروازہ کھول دیا گیا، جب میں اندر داخل ہوا تو وہاں یحییٰ اور عیسیٰ علیہما السلام ملے، یہ دونوں آپس میں خالہ زاد بھائی تھے۔ جبریل نے کہا: یہ یحییٰ اور عیسیٰ علیہما السلام ہیں ، انہیں آپ سلام کیجیے ۔ میں نے سلام کیا تو ان دونوں نے جواب دیا، اور کہا: ہم خوش آمدید کہتے ہیں اپنے نیک بھائی اور نیک نبی کو۔
پھر آپ کوتیسرے آسمان تک لے جایاگیا،اور دروازہ کھولنے کے لیے کہا گیا،تو پوچھا گیا: کون ہے؟ کہا : جبریل۔ پوچھا گیا : اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، پوچھا گیا: کیا :ا نہیں بلا بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں ، کہاگیا: انہیں خوش آمدید کہتا ہوں ، بہت ہی اچھا آنے والا آیاہے، پھر دروازہ کھول دیا گیا، جب میں اندر داخل ہوا تو وہاں یوسف علیہ السلام ملے، جبریل نے کہا: یہ یوسف علیہ السلام ہیں ، انہیں سلام کیجیے ۔ میں نے انہیں سلام کیا، تو انہوں نے جواب دیا، اور کہا: خوش آمدیدہونیک بھائی اور نیک نبی کو۔
پھر آپ کوچوتھے آسمان تک لے جایاگیا،اور دروازہ کھولنے کے لیے کہا گیا،تو پوچھا گیا: کون ہے؟ کہا : جبریل۔ پوچھا گیا : اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، پوچھا گیا: کیا انہیں بلا بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں ، کہاگیا: ان کو خوش آمدید کہتا ہوں ، بہت ہی اچھا آنے والاآیاہے، پھر دروازہ[حاشیہ جاری ہے]