کتاب: فہم دین کے تین بنیادی اصول - صفحہ 126
رہے ہو اور اگر تم اس کو نہیں دیکھ رہے تو (کم از کم اتنا یقین رکھو) کہ وہ تم کو دیکھ رہا ہے۔‘‘
اس نے پھر عرض کیا: قیامت کب آئے گی؟
ارشاد فرمایا: ’’ جس سے سوال کیا گیا ہے وہ سوال کرنے والے سے اس بات کا زیادہ جاننے والا نہیں ہے۔
اس نے پھر کہا: اچھا مجھے اس کی نشانیاں ہی بتادیجیے؟
آپ نے فرمایا:
’’ جب لونڈی اپنی مالکہ کو جنے گیاورجب ننگے بدن اور ننگے پاؤں رہنے والےبکریاں چرانے والے اونچی اونچی عمارتیں بنا کر فخر کریں گے [ تو یہ قیامت کی علامات میں سے ہے]۔
پھر وہ شخص پشت پھیر کر چلا گیا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ اس کو واپس لاؤ۔‘‘
لوگوں نے اس کو تلاش کیا مگر وہ نہ ملا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’یہ جبرائیل امین تشریف لائے تھے تاکہ لوگوں کو ان کا دین سکھائیں ۔‘‘[1]
****
[1] اس حدیث کے اکثر حصہ کی شرح گزرچکی ہے۔ مجموع الفتاویٰ والرسائل ۳/۱۴۳ میں بھی اس حدیث پر ہماری ایک شرح ہے۔