کتاب: فہم دین کے تین بنیادی اصول - صفحہ 12
شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ کے حالات زندگی
شجرۂ نسب: ابو عبداللہ محمد بن صالح بن محمد ابن عثیمین الوہبی التمیمی ہے۔
پیدائش: 27 رمضان المبارک 1347ہجری۔بمقامعنیزہ۔
تربیت و پرورش: آپ نے اپنے نانا عبدالرحمن بن سلیمان آل دامغ رحمۃ اللہ علیہ سے قرآن پڑھا اور حفظ کیا۔ پھر علم کے حصول کی طرف متوجہ ہوئے ۔ پہلے خطاطی سیکھی۔حساب فنون اور آداب سیکھے۔
شیخ عبد الرحمن سعدی رحمۃ اللہ علیہ نے دو طالب علموں کو اپنے یہاں ٹھہرا رکھاتھاجو چھوٹے بچوں کو پڑھاتے تھے، ایک شیخ علی الصالحی اور دوسرے شیخ محمد بن عبدالعزیز المطوع رحمہما اللہ ۔
انہی سے شیخ عبدالرحمن سعدی رحمۃ اللہ علیہ کی مختصر عقیدہ واسطیہ اور منہاج السالکین فی الفقہ پڑھی۔ اجرومیہ اور الفیہ کی تعلیم بھی انہی سے حاصل کی۔
شیخ عبدالرحمن بن علی بن عودان رحمۃ اللہ علیہ سے فرائض اور فقہ کی تعلیم حاصل کی۔
آپ نے پہلے اپنے استاذ شیخ عبدالرحمن بن ناصر سعدی رحمۃ اللہ علیہ سے اس طرح تعلیم حاصل کی کہ انہی کے ہو کر رہ گئے۔ انہی سے توحید و تفسیر حدیث فقہ،اصول فقہ اور فرائض اورمصطلح الحدیث اور نحو وصرف پڑھے۔
استاذ کے نزدیک ان کا بڑا مرتبہ تھا۔ ترقی کے ابتدائی دور میں جب ان کے والد ریاض منتقل ہونے لگے تو ان کی خواہش تھی کہ بیٹا بھی ہمراہ چلے۔ تو شیخ عبدالرحمن سعدی رحمۃ اللہ علیہ نے انہیں لکھا کہ یہ ممکن نہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ محمد یہیں رہے تاکہ استفادہ کرے۔
شیخ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :میں ان کے طریقہ تدریس سے کافی متاثرتھا۔ معلومات کا دریا بہادیتے اور انہیں مثالوں اور معانی سے طلبہ کے ذہن نشین کردیتے تھے۔ میں ان کے اخلاق