کتاب: فہم دین کے تین بنیادی اصول - صفحہ 11
ان کے قلم کا شاہکار کئی قلمی نسخے موجود ہیں ۔
جب ان کے والد کا انتقال ہوگیا تو توحید کی دعوت کے کام میں منہمک ہوگئے۔ علی الاعلان برائیوں کا انکار کرنے اور قبر پرست اہل بدعت کی بیخ کنی میں مشغول ہوگئے۔ آل سعود کے حکمرانوں نے آپ کے ساتھ تعاون کیا ۔ چنانچہ آپ کی قوت میں اضافہ ہو گیا اور آپ کی شہرت دور دور تک پھیل گئی۔ محمد بن عبدالوہاب رحمۃ اللہ علیہ نے کئی کتابیں تالیف کیں ان میں سے چند ایک کے نام یہ ہیں :
1۔کتاب التوحید
یہ بہت عظیم الشان کتاب ہے۔ جس کے کئی ایڈیشن چھپ چکے ہیں ۔ ابھی اس کا ایک ایڈیشن ختم نہیں ہوتا کہ دوسرا ایڈیش آجاتا ہے۔
2۔کشف الشبہات 3۔ الکبائر
4۔ مختصر الانصاف 5۔ شرح الکبیر
6۔ مختصر زاد المعاد
یہ کتب آپ کے شستہ اور رواں قلم کا شاہکار ہیں ۔
آپ کے فتاویٰ اور رسائل بھی ہیں جو کہ جامعہ محمد بن سعود کی نگرانی میں مجموعہ مؤلفات الامام محمد بن عبدالوہاب کے نام سے جمع کردیے گئے ہیں ۔
محمد بن عبدالوہاب رحمۃ اللہ علیہ کا انتقال1206 ہجری میں ہوا۔ رحمۃ اللّٰہ علیہ رحمۃ واسعۃً
والحمد للّٰہ رب العالمین
وصلی اللّٰہ علی نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ أ جمعین۔