کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 95
’’بے شک وہ قرآن بلند مرتبہ والا ہے۔‘‘ (سورہ الواقعہ ، آیت نمبر77)
3 عَظِـــــیْمٌ (عظمت والا)
﴿ وَلَقَدْ اٰتَیْنٰـکَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَالْقُرْآنَ الْعَظِیْمَ ، ﴾(87:15)
’’ہم نے تجھے بار بار دھرائی جانے والے سات (آیات) اور قرآن عظیم عطا فرمایا ہے۔‘‘ (سورہ الحجر، آیت نمبر87)
وضاحت : بار باردہرائی جانے والی سات آیات سے مراد سورہ فاتحہ ہے۔
4 عَـــزِیـْــزٌ (بے مثال اور نادر)
﴿ وَ اِنَّہٗ لَکِتَابٌ عَزِیْزٌ ، ﴾(41:41)
’’اور بے شک یہ قرآن ایک بے مثال اور نادر کتاب ہے۔‘‘ (سورہ حٰم السجدہ، آیت نمبر41)
5 نـُـــــوْرٌ (روشنی)
﴿ قَدْ جَائَ کُمْ مِّنَ اللّٰہِ نُوْرٌ وَّ کِتَابٌ مُّبِیْنٌ ، ﴾(15:5)
’’اللہ کی طرف سے تمہارے پاس ایک نور اور کھلی کتاب آچکی ہے۔‘‘ (سورہ المائدۃ، آیت نمبر15)
6 مَـــوْعِظَـــۃٌ (ایسی نصیحت ، جس میں ڈرایا جائے)
7 شِــــــفَائٌ (شفاء)
8 ہـُــــدًی (ہدایت)
9 رَحْمَــــۃٌ (رحمت)
﴿ یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ قَدْ جَآئَ تْکُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَ شِفَآئٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ وَ ہُدًی وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ، ﴾(57:10)
’’اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آگئی ہے اس میں دلوں کے امراض کی شفاء ہے ، ہدایت اور رحمت ہے اہل ایمان کے لئے۔‘‘ (سورہ یونس، آیت نمبر57)
10 مـُــبَارَکٌ (برکت والا)