کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 7
فَــــأَیْنَ تَذْھَبُوْنَ ؟ (26:81)
’’لوگو! مجھ سے منہ موڑ کر کہاں جاتے ہو؟‘‘ (سورۃ التکویر، آیت 26)
٭ گمراہ ہوجاؤ گے!
٭ بدبختی میں مبتلا ہوجاؤ گے
اور پھر………!
٭ دنیا میں ذلیل اور رسوا ہو گے ،
٭ آخرت میں شعلے اگلتی جہنم میں جھونک دیئے جاؤ گے!
پس آؤ…… پلٹ آؤ ، میری طرف!
﴿ وَ ہٰذَا کِتَابٌ اَنْزَلْنٰہُ مُبٰرَکٌ فَاتَّبِعُوْہُ وَاتَّقُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ ﴾(155:6)
ترجمہ : ’’اور اس کتاب کوہم نے نازل فرمایا ہے ، بڑی برکت والی ہے یہ کتاب ، اس کی پیروی کرو ، تقویٰ اختیا کرو تاکہ تم لوگ رحم کئے جاؤ۔‘‘ (سورہ انعام ، آیت 155)
پس میری طرف آؤ گے تو ……!
٭ یقینا برکت دیئے جاؤ گے۔