کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 68
آخر میں ہم یہ وضاحت کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ قرآن مجید میں بعض مقامات واقعی تشریح طلب ہیں لیکن کسی کتاب میں مشکل مقامات آنے کی وجہ سے اس کتاب کو سرے سے ہاتھ ہی نہ لگانے کا طرز ِعمل کیا معقول ہوسکتاہے؟اگر کسی طالب علم کو فزکس یا کیمسٹری کے بعض فارمولے سمجھ میں نہ آئیں تو کیا اسے فزکس یا کیمسٹری پڑھنا چھوڑ دینا چاہئے یا یہ فارمولے کسی اچھے استاد سے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے؟ہر ہوشمند آدمی یہی جواب دے گا کہ اسے استاد سے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے اسی طرح اگر قرآن مجید کی کوئی ایک آیت یا حکم سمجھ میں نہ آئے تو اسے کسی عالم دین سے سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ محض مشکل کتاب کے بہانے قرآن مجید کو زندگی بھر ہاتھ ہی نہ لگانا یا اسے پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش ہی نہ کرناتو محض شیطانی فریب ہے اگر کوئی شخص خدانخواستہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہے تو اسے فوراً اس غلط فہمی کو دور کر لینا چاہئے اور اللہ تعالیٰ سے ہدایت کی دعا کرنی چاہئے۔ اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہدایت کا راستہ یقینا آسان بنادیں گے۔﴿وَقَالَ رَبُّکُمْ ادْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ﴾ترجمہ:’’اور تمہارارب کہتاہے مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔‘‘(سورہ المومن،آیت نمبر60)
11 ہمارا نظام تعلیم:
انگریزوں نے ہمارے لئے جو نظام تعلیم وضع کیاتھا اس کا ہدف یہ تھا کہ اگر برصغیر کے مسلمان کافر نہ بن سکیں تو کم از کم مسلمان بھی نہ رہیں،انگریز اپنے اس ہدف میں صد فیصد کامیاب رہے۔افسوس!کہ انگریزوں کے جانے کے بعد وہ نظام تعلیم جوں کا توں ہی رہا،تعلیمی کتب خواہ تاریخ کی ہوں یا طب کی، سیاست کی ہوں یا معیشت کی ،سائنس کی ہوں یا فلسفہ کی،ان میں کہیں بھی اللہ تعالیٰ کی فرمانروائی ،اللہ تعالیٰ کی قدرت،اللہ تعالیٰ کی حکمت،اللہ تعالیٰ کا امر،جیسے الفاظ نہ پہلے تھے نہ آج ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ جیسے بے دین اور خدا نا آشنا افراد انگریز کے دور میں تیار ہوتے تھے ویسے ہی بے دین اور حذانا آشنا افراد اب تیار ہورہے ہیں۔ پاکستان بننے کے بعداگر کوئی تبدیلی آئی ہے تو وہ صرف یہ کہ جو طالب علم خود عربی زبان پڑھنے کا شوق رکھتاہو،اس کے لئے یہ گنجائش پیدا کردی گئی ہے کہ وہ عربی پڑھ سکے ،لیکن قرآن مجید پڑھنے اور سمجھے کیلئے عربی زبان کو لازمی مضمون کے طور پر سلیبس میں شامل کرنے کی ضرورت کبھی محسوس نہیں کی گئی۔اسلامیات کولازمی مضمون کی طور پر شامل تو کیاگیاہے، لیکن اس کا سلیبس ایسا مرتب کیاگیاجسے