کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 39
بعض لوگ اس کا علاج خواب آور گولیوں میں تلاش کرتے ہیں ، بعض لوگ موسیقی اور گانے بجانے میں تلاش کرتے ہیں ، بعض شراب و شباب میں اس کا علاج تلاش کرتے ہیں حالانکہ یہ مرض ایسا ہے جس کا علاج دنیا کے کسی طبیب یا ڈاکٹر کے پاس نہیں…سکون قلب… وہ نعمت ہے جو صرف آسمانوں سے نازل ہوتی ہے اور صلی اللہ علیہ وسلم س کے نزول کا سبب صرف قرآن مجید ہے۔ کیا ہم دیکھتے نہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ پُر سکون صلی اللہ علیہ وسلم ور قناعت کی زندگی وہ بوریہ نشین اور فاقہ کش لوگ بسر کرتے ہیں جو قرآن مجید پڑھتے اور پڑھاتے ہیں ، جنہوں نے اپنی زندگیاں دنیاوی آرام و آسائش قربان کرکے اللہ کے دن کے لئے وقف کر رکھی ہیں؟ پس جو لوگ دنیا میں اطمینان ، سکون، قناعت ، آسودگی ، خوشحالی اور حقیقی مسرت کی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنے گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت ،سماعت ، تعلیم اور تدریس کا ماحول پیدا کریں۔ والدین خود صبح اٹھ کر نماز فجر ادا کریں اور پھر باقاعدگی سے قرآن مجید کی تلاوت کریں ،گھر میں اچھے قراء کی کیسٹیں باقاعدگی سے روزانہ کسی نہ کسی وقت لگاکر خود بھی سنیں اور بچوں کو بھی سنائیں۔ قرآن مجید کے ساتھ آپ کا تعلق جتنا گہرا ہوتا جائے گا، اسی قدر آپ قلبی اور ذہنی سکون محسوس کرنے لگیں گے۔غیر محسوس طریقے سے دیگر روحانی اور جسمانی بیماریوں سے بھی آپ کو شفا حاصل ہوتی چلی جائے گی۔ ان شاء اللہ!
قرآن مجید سرتاسر رحمت ہے:
قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے مختلف مقامات پر رحمت قرار دیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿ وَ اِنَّہٗ لَہُدًی وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ ،﴾ترجمہ:’’اور یہ قرآن ہدایت اور رحمت ہے ایمان لانے والوں کے لئے۔‘‘ (سورہ النمل ،آیت نمبر77)
ایک اور جگہ ارشاد مبارک ہے :﴿ ہُدًی وَّ رَحْمَۃً لِّلْمُحْسِنِیْنَ ،﴾ترجمہ:’’قرآن مجید ہدایت اور رحمت ہے ، نیک عمل کرنے والوں کے لئے۔‘‘ (سورہ لقمان، آیت نمبر3)
ہر انسان اس دنیا میں باعزت ، مطمئن اور خوشحال زندگی بسر کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی رحمت کا محتاج ہے۔ اس دنیا کے بعد عالم برزخ میں بھی ہر انسان عذاب سے بچنے اور آرام کی نیند سونے کے لئے