کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 35
3: جنون ، مرگی اور سایہ وغیرہ: جنون اور مرگی کی بیماری میں روزانہ صبح و شام تین تین بار سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ (ابوداؤد) :4 تمام بیماریوں کا علاج :تمام بیماریوں میں سورہ فاتحہ کا دم بکثرت کرنا چاہئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے ’’سورہ فاتحہ پڑھ کر جو چیز اللہ تعالیٰ سے طلب کی جائے اللہ تعالیٰ عطا فرماتے ہیں۔‘‘ (مسلم )سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ کر دم کرنا بھی اکسیرکا درجہ رکھتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے ’’سورہ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ کر جو کچھ اللہ تعالیٰ سے طلب کیاجائے اللہ تعالیٰ عطا فرماتے ہیں۔‘‘ (مسلم)نیز صبح و شام تین تین مرتبہ سورہ الاخلاص اور معوذتین پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ (ابوداؤد) 5: جانکنی کی تکلیف کا علاج: مرض الموت میں مریض کی عیادت کرنے والوں کو معوذتین پڑھ کر مریض پر دم کرنا چاہئے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الموت میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا معوذتین پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دم کرتی رہیں۔(بخاری) 6: نظر بد سے بچنے کا علاج: نظر بد سے بچنے کے لئے معوذتین پڑھ کر مریض کو دم کرنا چاہئے۔ حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بعض دعاؤں کے ساتھ شیاطین جن و انس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب فرمایا کرتے تھے، لیکن جب معوذتین اتریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی دعائیں ترک فرمادیں اور معوذتین کو اپنامعمول بنا لیا۔‘‘ (ترمذی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے ’’پناہ مانگنے کی دعاؤں میں سے سب سے بہتر دعائیں معوذتین ہیں۔‘‘ (ابوداؤد) 7: شیطانی وساوس سے بچنے کا علاج: شیطانی خیالات اور وساوس سے بچنے کے لئے قرآن مجید کی درج ذیل آیات کا اہتمام کرنا چاہئے۔ 1 :بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ (ابوداؤد) 2: آیۃ الکرسی (بخاری) 3: رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیٰطِیْنِ وَ اَعُوْذُبِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ[1] یا اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ۔ 4:سورہ اخلاص پڑھ کر اپنی داہنی جانب تین بار تھوکنا چاہئے۔ (ابوداؤد) 5:معوذتین
[1] سورۃ المؤمنون ، آیت 97-98.