کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 28
ہیں قرآن مجید کے مطالعہ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ، اسے پڑھ کر مجھے یقین ہوگیا کہ یہ واقعی اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی مہربانیوں اور انعامات کا ذکر تھا۔ اس میں لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ اتنا مہربان ہے کہ وہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کردے گا۔ میں قرآن پڑھتے ہوئے بے اختیار رونے لگی۔ میری روح کی گہرائیوں میں چھپا ہو اکرب اور درد باہر آنے لگا مجھے اپنی حماقتوں ، نادانیوں اور غفلتوں پر رونا آیا اور سچ کو پالینے پر مسرت بھی ہوئی۔ قرآن مجید کی سائنسی توجیحات پڑھ پڑھ کر میں حیران ہوئی۔ قرآن مجید نے سائنس کے ہر شعبہ کے بنیادی اصولوں کی نشاندہی آج سے چودہ سو سال قبل کردی تھی جبکہ اس وقت ان اصولوں کا کوئی تصور ہی نہیں تھا ، تب مجھے یقین کامل ہوگیا کہ قرآن اللہ تعالیٰ ہی کی نازل کردہ کتاب ہے اور میں نے قبول اسلام کا فیصلہ کر لیا۔ سلامتی ہو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر کہ ان کی زندگی سارے مسلمانوں کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔
8: محترمہ مریم صلی اللہ علیہ وسلم مریکہ میں پیدا ہوئیں۔ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ دوران تعلیم چند مسلمان طالبات سے دوستی ہوگئی۔ محترمہ مریم اپنے ایمان لانے کا واقعہ یوں بیان کرتی ہیں کہ میں ایک روز اپنی مسلمان سہیلی کو ملنے اس کے گھر گئی اور ساتھ مٹھائی کا تحفہ بھی لے گئی مگر اس نے مٹھائی کو ہاتھ تک نہ لگایا۔ وہ روزے سے تھی۔ میں نے وہ دن اس کے ساتھ بڑے تعجب سے گزارا کہ مسلمان کس طرح بھوک اور پیاس برداشت کرتے ہیں اور پھرمعمولات کے کام بھی کرتے ہیں۔ ایک روز میری سہیلی نے مجھے افطار پر مدعوکر لیا حالانکہ میں روزے سے نہیں تھی۔ میرے لئے اسلام کو جاننے کا یہ اچھا موقع تھا۔ میں نے ان کے مزاج و اطوار کو قریب سے دیکھا۔ روزہ رکھنے کا سبب بھی معلوم کیا۔ افطار کے بعد وہ سارے لوگ نماز کے لئے کھڑے ہوگئے۔ امام صاحب نے جب قرآن مجید کی تلاوت شروع کی تو اسے سنتے ہی میرے دل پر ایک عجیب قسم کی کیفیت طاری ہوگئی مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ امام صاحب اس روز نماز میں سورۃ الرحمن کی تلاوت کررہے تھے۔ مجھے تلاوت سن کر بڑا سکون اور اطمینان محسوس ہوا بغیر کسی علم کہ میں کیا سن رہی ہوں ، میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ مجھے حق مل گیا ہے۔ میں نے اپنی اس کیفیت کا اظہار اپنی مسلمان سہیلی سے کیا تو اس نے مجھے مطالعہ کے لئے قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ ، کچھ کتابیں اور چند کیسٹیں دیں۔ کچھ دنوں