کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 180
حضرت ابن عابس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا ’’کیامیں تمہیں پناہ مانگنے والوں کی بہترین دعا نہ بتاؤں؟‘‘ صحابی نے عرض کیا ’’کیوں نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴾ اور ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴾ یہ دونوں سورتیں پناہ مانگنے والی ہیں۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 193: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد معوذتین پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے۔
عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍرضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( اَلاَ اُعَلِّمُکَ سُوْرَتَیْنِ مِنْ خَیْرِ سُوْرَتَیْنِ)) قَرَأَ بِہِمَا النَّاسُ فَاَقْرَأَ نِیْ ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴾ وَ ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ فَاُقِیْمَتِ الصَّلاَۃُ فَتَقَدَّمَ فَقَرَئَ بِہِمَا ثُمَّ مَرَّ بِیْ فَقَالَ (( کَیْفَ رَأَیْتَ یَا عُقْبَۃَ بْنَ عَامِرٍ اِقْرَأْ بِہِمَا کُلَّمَا نِمْتَ وَ قُمْتَ )) رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[1] (حسن)
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کیا میں تجھے دو ایسی سورتیں نہ سکھاؤں جو ان سب سورتوں سے بہتر ہیں ، جنہیں لوگ پڑھتے ہیں؟‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴾ اور ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴾پڑھائی۔ اتنے میں نماز کھڑی ہوگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور نماز پڑھائی جن میں یہی دونوں سورتیں پڑھیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے تو فرمایا ’’اے عقبہ ! ان سورتوں کی اہمیت سمجھ پائے ہو (یا نہیں)؟‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب بھی سونے لگو تو یہ دونوں سورتیں پڑھو او رجب جاگو تب بھی یہ دونوں سورتیں پڑھو۔‘‘ اسے نسائی نے رو ایت کیا ہے۔
مسئلہ 197: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر نماز کے بعد معوذتین پڑھنے کا حکم دیا ہے۔
عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ اَمَرَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((اَنْ اَقْرَأَ بِالْمُعَوِّذَاتِ دُبُرَ کُلِّ صَلاَۃٍ ))رَوَاہُ اَحْمَدُ وَاَبُوْدَاؤدَ وَالنِّسَائِیُّ وَالْبَیْہِقِیُّ[2] (صحیح)
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر نماز کے بعد معوذات پڑھنے کا حکم دیا۔ اسے احمد، ابوداؤد، نسائی اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔
[1] کتاب الاستعاذۃ ، باب ما جاء فی سورتی المعوذتین ، رقم الحدیث 5434.
[2] سلسلہ احادیث الصحیحۃ ، للالبانی ، الجزء السادس ، القسم الثانی، رقم الحدیث 1523.