کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 173
عَنْ فَرْوَۃَ بْنِ نَوْفَلٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّہٗ اَتَی النَّبِیَّا فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم عَلِّمْنِیْ شَیْئًا اَقُوْلُہٗ اِذَا اٰوَیْتُ اِلٰی فِرَاشِیْ ، فَقَالَ (( اِقْرَأْ ﴿ قُلْ یٰٓاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ ﴾ فَاِنَّہَا بَرَائَ ۃٌ مِنَ الشِّرْکِ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت فروہ بن نوفل سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کوئی چیز بتائیے جو میں سوتے وقت پڑھوں۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’﴿قُلْ یٰٓـاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ ﴾ پڑھو یہ شرک سے بری کرنے والی سورہ ہے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 180: فجر کی دو سنتوں میں سورہ الاخلاص اور سورہ الکافرون پڑھنا مستحب ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ((نِعْمَتِ السُّوْرَتَانِ یَقْرَأُ بِہِمَا فِیْ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ﴿ قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ﴾ وَ ﴿ قُلْ یٰٓاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ﴾ )) رَوَاہُ ابْنُ خُزَیْمَۃَ[2] (صحیح) حضرت عائشہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’فجر کی نماز سے پہلے کی دو رکعتوں میں پڑھی جانے والی بہترین سورتیں ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ﴾ اور ﴿قُلْ یٰٓـاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ﴾ ہیں۔‘‘ اسے ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 181: سورہ الکافرون اور معوذتین پڑھ کر دم کرنا زہریلے جانور کے کاٹے کا بہترین علاج ہے۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ لَدَغَتِ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم عَقْرَبٌ وَ ہُوَ یُصَلِّیْ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ (( لَعَنَ اللّٰہُ الْعَقْرَبَ لاَ تَدَعُ مُصَلِّیًا وَ لاَ غَیْرَہٗ )) ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ وَ مِلْحٍ وَ جَعَلَ یَمْسَحُ عَلَیْہَا وَ یَقْرَأُ ﴿قُلْ یٰٓاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ ﴾ وَ ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ﴾ وَ ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ﴾ رَوَاہُ الطِّبْرَانِیُّ [3] (صحیح) حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں دوران نماز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بچھونے کاٹ لیا ،جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا ’’اللہ لعنت کرے بچھو پر یہ نمازی کو چھوڑتا ہے نہ غیر نمازی کو۔ ‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
[1] ابواب الدعوات ، باب ما جاء فیمن یقرأ القرآن عند المنام و منہ ، رقم الحدیث (3/2709). [2] سلسلہ احادیث الصحیحۃ ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 1480. [3] سلسلہ احادیث الصحیحۃ ، للالبانی ، الجزء الثانی ، رقم الحدیث 548.