کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 171
مسئلہ 174: سورہ الانشقاق کی تلاوت آخرت کی فکر پیدا کرتی ہے۔
وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 172کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
٭٭٭
(21)فَضَائِلُ سُوْرَۃِ الْاَعْلٰی
سورہ الاعلیٰ کی فضیلت
مسئلہ 175: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز عیدین اور نماز جمعہ کی پہلی رکعت میں سورہ الاعلیٰ اور دوسری رکعت میں سورہ الغاشیہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍص قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ یَقْرَأُ فِی الْعِیْدَیْنِ وَ فِی الْجُمُعَۃِ ﴿بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلٰی﴾ وَ ﴿ ہَلْ اَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ ﴾ قَالَ وَ اِذَا اجْتَمَعَ الْعِیْدُ وَالْجُمُعَۃُ فِیْ یَوْمٍ وَاحِدٍ یَقْرَأُ بِہِمَا اَیْضًا فِی الصَّلاَ تَیْنِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1]
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عیدین اور نماز جمعہ میں ﴿ سَبِّحِ اسْمِ رَبِّکَ الْاَعْلٰی ﴾ اور ﴿ ہَلْ اَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃ﴾ کی تلاوت فرماتے اور جب عیداور جمعہ اکٹھے آتے تب بھی دونوں نمازوں میں یہی دو سورتیں تلاوت فرماتے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
مسئلہ 176: نماز وتر کی پہلی رکعت میں سورہ الاعلیٰ ، دوسری رکعت میں سورہ الکافرون اور تیسری رکعت میں سورہ الاخلاص پڑھنا مسنون ہے۔
وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر183کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
٭٭٭
(22) فَضْلُ سُوْرَۃِ الْغَاشِیَۃ
سورہ الغاشیہ کی فضیلت
[1] کتاب الجمعۃ ، باب ما یقرء فی صلاۃ الجمعۃ، رقم الحدیث 2028.