کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 170
سورہ التکویر کی فضیلت
مسئلہ 172: سورہ التکویر کی تلاوت کرنے والا کھلی آنکھوں سے قیامت کی مناظر دیکھتا ہے۔
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مَنْ سَرَّہٗ اَنْ یَنْظُرَ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ کَاَنَّہٗ رَأْئُ عَیْنٍ فَلْیَقْرَأْ ﴿ اِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ ﴾ وَ ﴿اِذَا السَّمَآئُ انْفَطَرَتْ ﴾ وَ ﴿اِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْ﴾ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص اپنی آنکھوں سے قیامت کا منظر دیکھنا پسند کرتا ہے اسے سورہ التکویر ، سورہ الانفطاراور سورہ الانشقاق کی تلاوت کرنی چاہئے۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔
٭٭٭
(19) فَضَلُ سُوْرَۃِ الْاِنْفِطَارِ
سورہ الانفطار کی فضیلت
مسئلہ 173: قیامت کی یاد تازہ کرنے کے لئے سورہ الانفطار کی تلاوت کرنی چاہئے۔
وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 172کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
٭٭٭
(20) فَضَلُ سُوْرَۃِ الْاِنْشِقَاقِ
سورہ الانشقاق کی فضیلت
[1] ابواب تفسیر القرآن ، باب و من سورۃ اذا الشمس کورت.