کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 169
حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے مسبحات کی تلاوت فرمایا کرتے تھے اور ارشاد فرماتے ’’ان میں ایک ایسی آیت ہے جو ہزار آیات سے بہتر ہے۔ ‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : 1.مسبحات وہ سورتیں ہیں جو لفظ سُبْحَان یا سَبَّحَ یا یُسَبِّحُ سے شروع ہوتی ہیں۔ درج ذیل سورتیں مسبحات میں شامل ہیں: 1.بنی اسرائیل۔2. الحدید۔3. الحشر۔4. الصف ۔5. الجمعۃ ۔6.التغابن ۔7. الاعلیٰ۔ 2.مسبحات میں سے وہ کون سی آیت ہے جو ایک ہزارآیت سے بہتر ہے؟ اہل علم کے نزدیک وہ آیت اسی طرح مخفی رکھی گئی ہے جس طرح لیلۃ القدر مخفی رکھی گئی ہے یا جمعہ کے دن قبولیت دعا کی گھڑی مخفی رکھی گئی ہے تاکہ لوگ زیادہ اجرو ثواب کے لئے زیادہ محنت کریں۔ واللہ اعلم بالصواب! ٭٭٭ (16) فَضَلُ سُوْرَۃِ الْمُرْسَلاَتِ سورہ المرسلات کی فضیلت مسئلہ 170: سورہ المرسلات میں بیان کئے گئے قیامت کے واقعات آخرت کی فکر پیدا کرتے ہیں۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 151کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ ٭٭٭ (17) فَضَلُ سُوْرَۃِ النَّبَائِ سورہ النباء کی فضیلت مسئلہ 171: سورہ النباء کی تلاوت سے آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 151کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ ٭٭٭ (18) فَضَلُ سُوْرَۃِ التَّکْوِیْرِ