کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 168
گی اوراس کے لئے جہنم کے عذاب سے نجات طلب کرے گی نیز سورہ ملک اپنے پڑھنے والے کو عذاب قبر سے بھی بچائے گی۔ اسے ابن کثیرنے نقل کیا ہے۔
٭٭٭
(14) فَضْلُ سُوْرَۃِ الدَّھْرِ
سورہ دھر کی فضیلت
مسئلہ 168: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے روز فجر کی نماز میں سورہ السجدہ اور سورہ الدھر تلاوت فرمایا کرتے۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یَقْرَأُ فِیْ صَلاَۃِ الْفَجْرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ اَلٓمٓ تَنْزِیْلُ السَّجْدَۃِ وَ ہَلْ اَتٰی عَلَی الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّہْرِ وَ اَنَّ النَّبِیَّا کَانَ یَقْرَأُ فِیْ صَلاَۃِ الْجُمُعَۃِ سُوْرَۃَ الْجُمُعَۃِ وَالْمُنَافِقِیْنَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے روز نماز فجر (کی پہلی رکعت)میں سورہ السجدہ اور(دوسری رکعت میں) سورہ الدھر کی تلاوت فرماتے اور جمعہ کی نماز میں سورہ الجمعہ اور سورہ المنافقون کی تلاوت فرماتے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
وضاحت : سورہ الدھر کا دوسرا نام ’’سورہ الانسان‘‘ ہے۔
٭٭٭
(15) فَضَلُ الْمُسَبِّحَاتِ
مسبحات کی فضیلت
مسئلہ 169: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے قبل مسبحات کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِیَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّہٗ حَدَّثَہٗ اَنَّ النَّبِیَّا کَانَ یَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ قَبْلَ اَنْ یَرْقُدَ وَ یَقُوْلُ ((اِنَّ فِیْہِنَّ اٰیَۃً خَیْرٌ مِنْ اَلْفِ اٰیَۃٍ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[2] (صحیح)
[1] کتاب الجمعۃ ، باب ما یقرء فی یوم الجمعۃ، رقم الحدیث 2031.
[2] ابواب فضائل القران ، باب ماجاء فیمن قرأ حرفًا من القرآن مالہ من الاجر (3/2333).