کتاب: فضائل قرآن مجید - صفحہ 166
(13) فَضْلُ سُوْرَۃِ الْمُلْکِ سورہ الملک کی فضیلت مسئلہ 163: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے قبل سورہ ملک کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ عَنْ جَابِرٍص اَنَّ النَّبِیَّا کَانَ لاَ یَنَامُ حَتّٰی یَقْرَأْ ﴿ آلٓمٓ تَنْزِیْلُ ﴾ ﴿تَبٰرَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ ﴾رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک نہ سوتے جب تک سورہ الم تنزیل اور سورہ تبارک الذی تلاوت نہ فرمالیتے۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : سورہ الم تنزیل کا دوسرا نام سورہ السجدہ ہے۔ مسئلہ 164: سورہ ملک کی روزانہ تلاوت عذاب قبر سے محفوظ رکھتی ہے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ سُوْرَۃُ تَبٰرَکَ ھِیَ الْمَانِعَۃُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔ رَوَاہُ الْحَاکِمُ [2] (حسن) حضرت عبد اللہ بن مسعو د رضی اللہ عنہ کہتے ہیں سورہ ملک ﴿ تَبٰرَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ﴾ عذاب قبر سے رکاوٹ ہے۔ اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 165: سورہ ملک قیامت کے روز اپنے پڑھنے والوں کے لئے سفارش کرے گی۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((اِنَّ سُوْرَۃً مِنَ الْقُرْآنِ ثَلاَثُوْنَ آیَۃً شَفَعَتْ لِرَجُلٍ حَتّٰی غُفِرَلَہٗ وَ ہِیَ تَبَارَکَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِیُّ وَ اَبُوْدَاؤٗدَ وَالنِّسَائِیُّ وَ ابْنُ مَاجَۃَ [3] (صحیح) ’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قرآن مجید میں تیس آیات کی
[1] جامع الترمذی ، ابواب فضائل القرآن ، باب ماجاء فی سورۃ الملک(3/2315). [2] سلسلہ احادیث الصحیحہ للالبانی ، الجزء الثالث ، رقم الحدیث 1140. [3] جامع الترمذی ، ابواب فضائل القرآن ، باب ماجاء فی سورۃ الملک ، رقم الحدیث (3/2316).