کتاب: فضائل صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم - صفحہ 91
طور پر جن صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا نام لے کر انہیں جنتی قرار دیا اہلِ سنّت والجماعت ان کے لئے بھی جنت کی گواہی دیتے ہیں،مثال کے طور پر عشرہ مبشرہ کے متعلق رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادہے:
’’ابوبکر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں،عمر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں،عثمان رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں،علی رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں،طلحہ رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں،زبیر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں،عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں،سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں،سعید بن زید رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں اور ابو عبیدہ الجراح رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔‘‘[ترمذی،مسند احمد۔صحیح الجامع للألبانی:رقم ۵۰]
اسی طرح دیگر کئی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا نام لیکر آپ نے انہیں جنتی قرار دیا۔اور چند صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا نام لینے سے ہرگز یہ مراد نہیں کہ باقی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم جنتی نہیں،بلکہ یہ تو دوسرے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم پر ان کی فضیلت کی دلیل ہے،ورنہ ہم یہ بات قرآن مجید کے حوالے سے پہلے ثابت کرچکے ہیں کہ تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے اﷲ نے جنت کا وعدہ فرمایا ہے۔
3 تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم ثقہ اور قابلِ اعتماد ہیں
فرمانِ الٰہی ہے:﴿وَکَذٰلِکَ جَعَلْنَاکُمْ أُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوْنُوْا شُہَدَآئَ عَلَی النَّاسِ وَیَکُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْکُمْ شَہِیْدًا﴾[البقرۃ:۱۴۳]