کتاب: فضائل صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم - صفحہ 9
کرے اور مومنوں کے راستے کے سوا اور راستے پر چلے تو جدھر وہ چلتا ہے ہم اُسے اُدھر ہی چلنے دیں گے اور(قیامت کے دن)جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بُری جگہ ہے۔‘‘
اس آیت کریمہ میں مومنوں کے راستے سے مراد صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا راستہ ہے کیونکہ نزولِ قرآن مجید کے وقت وہی مومن تھے۔
سو اس رسالے میں تذکرہ ہے انہی حضرات رضی اللہ عنہم کا۔قرآن وحدیث میں ان کے فضائل خصوصا خلفائے راشدین اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کے مناقب،ان کے درمیان آپس میں محبت بھرے تعلقات اور باہمی رشتے،اہل السنۃ والجماعۃ کا ان کے متعلق عقیدہ۔۔۔یہ ہیں وہ بعض اہم عناوین جو اس رسالے کی زینت ہیں۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان حضرات سے سچی محبت کرنے اور ان کے راستے پر چلنے کی توفیق دے اور قیامت کے روز انہی کے ساتھ ہمیں جنت میں داخل فرمائے۔آمین
ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد