کتاب: فضائل صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم - صفحہ 8
امت تک پہنچانے کا فریضہ بخوبی سر انجام دیا۔
٭ وہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم جنہوں نے دین ِ اسلام کی خاطر اپنا سب کچھ حتی کہ اپنی جانوں تک کو قربان کردیا اور شیوۂ فرمانبرداری کی ایسی مثالیں قائم کیں جو رہتی دنیا تک پڑھی اور سنی جاتی رہیں گی۔
٭ وہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم جن کے ایمانِ صادق کو اللہ تعالی نے باقی لوگوں کیلئے معیار قرار دیا ہے،فرمان باری تعالی ہے:
﴿فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنتُم بِہِ فَقَدِ اہْتَدَوا وَّإِن تَوَلَّوْاْ فَإِنَّمَا ہُمْ فِیْ شِقَاقٍ﴾[البقرۃ:۱۳۷]
ترجمہ:’’پس اگر یہ لوگ بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم ایمان لے آئے ہو تو ہدایت یافتہ ہو جائیں اور اگر منہ پھیر لیں(اور نہ مانیں)تو وہ(اس لئے کہ آپ کی)مخالفت پر تلے ہوئے ہیں۔‘‘
٭ وہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم جن کا راستہ چھوڑنے پر اللہ تعالی نے جہنم کی وعید سنائی ہے۔فرمان باری تعالی ہے:
﴿وَمَن یُّشَاقِقِ الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الْہُدَی وَیَتَّبِعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّہِ مَا تَوَلَّی وَنُصْلِہِ جَہَنَّمَ وَسَاء تْ مَصِیْرًا﴾[النساء:۱۱۵]
ترجمہ:’’اور جو شخص سیدھا راستہ معلوم ہونے کے بعد پیغمبر کی مخالفت