کتاب: فضائل صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم - صفحہ 7
کتاب: فضائل صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم
مصنف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
پبلیشر: مرکز دعوۃ الجالیات
ترجمہ:
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
تمہید
قارئین محترم ! اس مختصرسے رسالہ میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے بعض فضائل ومناقب بیان کرنا مقصود ہے۔
٭ وہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم جن کی تعریف خود اﷲ رب العزت نے اپنی سب سے مقدس کتاب قرآن مجید میں کی ہے،ان کیلئے اپنی رضا کا اعلان کیا ہے اور ان سے جنات کا وعدہ کیا ہے۔اور اسی طرح رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے بھی متعدد احادیث مبارکہ میں اپنے اِن ساتھیوں کی ستائش کی ہے۔
٭ وہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم جو وحیِ الٰہی کے سب سے پہلے مخاطب تھے۔
٭ وہ عظیم شخصیات جنھیں اللہ رب العزت نے اپنے سب سے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ہونے کے شرف سے نوازا اور انھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاساتھی بنایا۔
٭ وہ جنہوں نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،اپنے کانوں سے ان کے فرامین سنے،پھر انھیں اچھی طرح ذہن نشین کیا اور یہ امانت لوگوں تک پہنچائی۔
٭ وہ جنہوں نے رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایک سنت کو یاد کیا اور اسے