کتاب: فضائل صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم - صفحہ 39
(وقف کردے)تو اس کیلئے جنت ہے۔‘‘ چنانچہ میں نے اسے خریدا اور وقف کردیا؟ اور کیا تم یہ نہیں جانتے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:’’جو آدمی(غزوۂ تبوک کیلئے)جیش العسرۃ کو(جنگی ساز وسامان اور سواری وغیرہ دے کر)تیار کرے تو اس کیلئے جنت ہے۔‘‘ چنانچہ میں نے فوج کو تیار کیا؟ ابو عبد الرحمن کہتے ہیں:ان لوگوں نے کہا:ہاں واقعتا آپ نے ہی ایسا کیا تھا[البخاری:۲۷۷۸]