کتاب: فضائل صحابہ و اہل بیت رضی اللہ عنہم - صفحہ 20
جو ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کیا ان سے اﷲ نے مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے۔‘‘
اس آیت مبارکہ میں اﷲ تعالیٰ نے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے کئی اوصاف بیان فرمائے ہیں:
1 وہ کافروں پر سخت ہیں۔
2 آپس میں رحم دل ہیں۔
3 رکوع وسجود کی حالت میں رہتے ہیں۔
4 اﷲ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رضامندی کے طالب رہتے ہیں۔
5 سجدوں کی وجہ سے ان کی پیشانیوں پر ایک نشان نمایاں ہے۔
6 صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ ان کے شرف وفضل کے تذکرے پہلی آسمانی کتابوں میں بھی موجود تھے۔
7 ان کی مثال اس کھیتی کے مانند ہے جو پہلے کمزور اور پھر آہستہ آہستہ قوی ہوتی جاتی ہے،اسی طرح صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم پہلے کمزور تھے،پھر طاقتور ہوگئے اور ان کا اثر ورسوخ بڑھتا چلا گیا،جس سے کافروں کو چڑ تھی اور وہ غیظ وغضب میں مبتلا ہوتے تھے۔
مذکورہ بالا صفات کے حامل اور ایمان وعملِ صالح کے مجسم صحابۂ