کتاب: فضائل رمضان و روزہ انوار و تجلیات برکات و ثمرات - صفحہ 8
دعاء گو ہیں۔بَارَکَ اللّٰہُ فِیْ أَوْقَاتِہَا وَاَعْمَالِہَا وَتَقَبَّلَہَا مِنْہَا وَوَفَّقَہَا لِلْمَزِیْدِ۔
ہم اپنے دوست جناب ابومحمدشاہد ستار صاحب( کانو کمپنی،الخبر) کے شکرگزار ہیں،جنھوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود بڑے خلوص ومحبت کے ساتھ بعض دیگر رسائل کی طرح ہی اس کتاب کی کمپوزنگ کی۔فَجَزَاہُ اللّٰہُ فِی الدَّارَیْنِ وَوَھَبَ لَہ‘ مِنَ الصَّالِحِیْنَ۔
ایسے ہی ناسپاسی ہوگی اگر اپنے دوست جناب محمدرحمت اللہ خان صاحب(ایڈووکیٹ،الخبر)کا شکریہ ادا نہ کریں،جنکا خلوص ومحبت اور دعائیں ہمارا حوصلہ بڑھاتی ہیں اور جو ہماری کتابوں،سیڈیوں اور کیسٹوں کو ہندوستان میں عام کرنے کے جذبے سے سرشار شب وروز مصروفِ کار رہتے ہیں۔بَارَکَ اللّٰہُ فِیْ جُہُوْدِہٖ وَاَوْقَاتِہٖ۔آمین
وَالسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرْکَاتُہ‘
الخبر،سعودی عرب ابوعدنان محمد منیر قمر نواب الدین
۱۱؍صفر ۱۴۲۳ ھ ترجمان سپریم کورٹ،الخبر
۲۴؍اپریل ۲۰۰۲ ء وداعیہ متعاون،مراکز دعوت وارشاد
الدمام،الظہران،الخبر