کتاب: فضائل رمضان و روزہ انوار و تجلیات برکات و ثمرات - صفحہ 7
کتاب: فضائل رمضان و روزہ انوار و تجلیات برکات و ثمرات
مصنف: محمد منیر قمر
پبلیشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور
ترجمہ:
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
حرفِ گفتنی
اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہ‘ وَنَسْتَعِیْنُہ‘ وَنَسْتَغْفِرُہ‘ ،وَ نَعُوْذُ بِا للّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَا لِنَا، مِنْ یَّھْدِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہ‘ ،وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِیَ لَہ‘، وَاَشْھَدُ اَنْ لَّا إِلٰہَ اِلاَّ اللَّہُ وَ اَشْھَدُ أَ نَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔
اَمَّا بَعْدُ:
قارئین ِ گرامی! السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘
ماہِ رمضان المبارک اور روزہ کے فضائل ومسائل اور اس موضوع سے متعلقہ ضعیف ومن گھڑت احادیث پر مختصر انداز کے ہمارے دو رسائل شائع ہوکر آپ تک پہنچ چکے ہیں،جبکہ یہ اسی سلسلہ کا تیسرا رسالہ یا کتاب ہے جس میں ہم نے تفصیل کے ساتھ ماہ رمضان المبارک اور روزہ کے انوار وتجلّیات، فضائل وبرکات اور فوائد وثمرات ذکر کردیئے ہیں۔
یہ کتاب دراصل ہماری ان ریڈیائی تقاریر کا ایک حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات کے ریڈیوام القیوین کی اردو سروس سے روزانہ پروگرام’’دین ودنیا‘‘ کے تحت نشر ہوئیں۔پہلے ریڈیو اور پھر کیسٹوں،سی ڈیزاور ڈی وی ڈی کے ذریعے ہمارے سامعین نے ان تقاریر سے استفادہ کیا اور اب ہم انہیں اپنے قارئین کی خدمت میں کتابی شکل میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔اور اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہماری اس خدمت کو شرفِ قبول سے نوازے اور ہم سب کیلئے اسے سعادتِ دارین کا ذریعہ بنائے۔
اس کتاب کی موجودہ شکل وتدوین پر پم اپنی لخت جگر شکیلہ قمر کے شکرگزار اور اسکے لیے