کتاب: فضائل رمضان و روزہ انوار و تجلیات برکات و ثمرات - صفحہ 60
2اِکٹھ کے نمازی:
وہ لوگ جو عام طور پر تو پنجگانہ نماز ہی نہیں بلکہ نمازِ جمعہ بھی ادا نہیں کرتے البتہ اگر کبھی کسی خوشی یا غمی پر اِکٹھ ہو اور کچھ ایسے لوگوں کی مجلس میں اکھٹے بیٹھے ہوں جو آذان کی آواز کے ساتھ سبھی اٹھ کر مسجد کو چل دیں تو یہ صاحب بھی چارو ناچار انکے ساتھ ہی مسجد سے ہو آتے ہیں۔
3تین سو ساٹھ کے نمازی:
وہ لوگ جو پنجگانہ نماز اور جمعہ بھی ادا نہیں کرتے اور اگر کہیں کچھ ایسے لوگوں کا اکٹھ ہو جو نمازی ہوں اور آذان سن کر نماز کیلئے چل دیں تو یہ صاحب اس وقت بھی نظریں بچاکر ادھر ادھر’’کِھسک‘‘جاتے ہیں لیکن اسلامی کیلنڈر کے مطابق سال بھر کے تین سو ساٹھ دنوں کے بعد جب عید آتی ہے تو اسمیں بڑے شوق کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔
4کھاٹ کے نمازی:
وہ لوگ جو عموماً رسم ورواج کے بندھے بندھائے صرف کسی کی نمازِ جنازہ میں ہی شرکت کرتے ہیں تاکہ اپنے آپ کو میّت کے پسماندگان کے شرکائِ غم میں سے ثابت کرسکیں۔اسکے علاوہ انہیں قسم ہے جو کوئی دوسری نماز’’چکھ‘‘ پائیں۔
5ٹھاٹھ کے نمازی:
نمازیوں کی ان چاروں غیر مطلوبہ قسموں کے بعد پانچویں اور مطلوبہ قسم آتی ہے جنہیں ’’ٹھاٹھ کے نمازی‘‘کہییٔ جو کہ نمازِ پنجگانہ کی پوری پابندی کرتے ہیں۔[1]جنہیں عام طور پر’’پابندِ صوم وصلوٰۃ‘‘ کہا جاتا ہے۔اسلام میں دراصل انہی لوگوں کو مقام حاصل ہے۔انہیں چھوڑ کر پہلی چاروں قسم کے نمازیوں کے بارے میں ہم کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے بلکہ ان کی خدمت میں صرف اتنی التماس ہے کہ صاحبو! اسلام کے نظامِ عبادت میں اس قسم کے نمازیوں کا
[1] بحوالہ روزنامہ جنگ،لاھور