کتاب: فضائل رمضان و روزہ انوار و تجلیات برکات و ثمرات - صفحہ 13
رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ سے بکثرت دعائیں کرنے کی طرف مختصر سا اشارہ کرنے کے بعد پھر سے احکامِ رمضان وروزہ کا بیان شروع کردیا اور فرمایا:
{ اُحِلَّ لَکُمْ لَیْلَۃَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰی نِسَآئِکُمْ،ھُنَّ لِبَاسٌ لَّکُمْ وَاَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّھُنَّ،عَلِمَ اللّٰہُ اَنَّکُمْ کُنْتُمْ تَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَکُمْ فَتَابَ عَلَیْکُمْ وَعَفَاعَنْکُمْ،فَالْآٰنَ بَاشِرُوْھُنَّ وَابْتَغُوْا مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَکُمْ، وَکُلُوْاوَاشْرَبُوْا حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الْخَیْطُ الْاَ بْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ،ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَیٰ اللَّیْلِ، َولَا تُبَاشِرُوْھُنَّ وَاَنْتُمْ عَاکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ، تِلْکَ حُدُوْدُ اللّٰہِ فَلَاتَقْرَبُوْھَا،کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ آیٰاتِہٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّھُمْ یَتَّقُوْنَ{
(سورۃ البقرہ:۱۸۷)
’’روزہ کی راتوں میں تمہارے لیے اپنی بیویوں سے ملنا حلال کیا گیاہے، وہ تمہارا لباس ہیں اور تم انکا لباس ہو،تمہاری پوشدہ خیانتوں کو اللہ تعالیٰ نے معلوم کرلیا ہے۔اس نے تمہاری توبہ قبول فرماکر تم سے درگزر فرمالیا ہے۔اب تمہیں اپنی بیویوں سے مباشرت کرنے اور اللہ کی لکھی ہوئی چیز(اولاد) کو تلاش کرنے کی اجازت ہے۔ اور تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگہ (رات کے)سیاہ دھاگے سے ظاہر ہوجائے۔ پھر رات تک روزے کو پورا کرو۔اور عورتوں سے اس وقت مباشرت نہ کرو جبکہ تم مساجد میں اعتکاف کیے ہوئے ہو۔ یہ اللہ کی قائم کردہ حدود ہیں، تم ان کے قریب بھی مت جاؤ۔اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنی آیتیں لوگوں کیلئے بیان فرماتا ہے تا کہ وہ متقی وپرہیزگار بن جائیں۔‘‘