کتاب: فضائل دعوت - صفحہ 76
۳:دعوتِ دین کا کامیابی کی شرائط میں سے ہونے کی تیسری دلیل ارشادِ رب العالمین ہے:
﴿وَ الْمُؤْمِنُوْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآئُ بَعْضٍ یَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّکٰوۃَ وَ یُطِیْعُوْنَ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ اُولٰٓئِکَ سَیَرْحَمُہُمُ اللّٰہُ اِنَّ اللّٰہَ عَزِیْزٌ حَکِیْمٌ۔وَعَدَ اللّٰہُ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا وَ مَسٰکِنَ طَیِّبَۃً فِیْ جَنّٰتِ عَدْنٍ وَ رِضْوَانٌ مِّنَ اللّٰہِ اَکْبَرُ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ﴾[1]
[اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کے مددگار ہیں،وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور بُرائی سے روکتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرتے ہیں۔یہی لوگ ہیں،جن پر اللہ تعالیٰ ضرور رحم فرمائے گا۔یقیناً اللہ تعالیٰ سب پر غالب کمال حکمت والا ہے۔ان ایمان دار مردوں اور عورتوں سے اللہ تعالیٰ نے[ایسی]جنتوں کا وعدہ فرمایا،جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں،وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور پاکیزہ محلات کا،جو کہ ہمیشگی والی جنتوں میں ہیں اور اللہ تعالیٰ کی رضا مندی[ان]سب سے بڑی[چیز]ہے،یہی زبردست کامیابی ہے۔]
آیت کریمہ سے استدلال:
اللہ تعالیٰ نے پہلی آیت کریمہ میں درج ذیل پانچ صفات ذکر فرمائی:
[1] سورۃ التوبۃ ؍ الآیتان ۷۱۔۷۲۔