کتاب: فضائل دعوت - صفحہ 69
ہو،سب سے زیادہ نیکی کا حکم دینے والا،سب سے زیادہ برائی سے روکنے والا اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والا ہو۔‘‘
اس حدیث میں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات کی خبر دی ہے،کہ سب سے زیادہ نیکی کا حکم دینا اور سب سے زیادہ برائی سے روکنا ان اوصافِ حمیدہ میں سے ہے،جن کی وجہ سے بندہ بہترین لوگوں میں شامل ہوجاتا ہے۔مولائے کریم اپنے فضل و عنایت سے ہم سیاہ کاروں کو ایسے لوگوں میں شامل فرمائے۔آمین یا ذالجلال والإکرام۔
-۱۱-
حصولِ کامیابی کی ایک شرط دعوتِ دین
دعوت الی اللہ تعالیٰ کی رفعت و منزلت پر دلالت کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے،کہ اللہ تعالیٰ نے اسے کامیابی اور کامرانی کی شرائط میں سے ایک شرط قرار دیا ہے۔
اس بات کے بعض دلائل:
کتاب و سنت کی متعدد نصوص اس بات پر