کتاب: فضائل دعوت - صفحہ 56
-۸-
عباد الرحمن کی متقی لوگوں کا امام بنائے جانے کی دُعا
دعوت الی اللہ تعالیٰ کی قدر و منزلت پر دلالت کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے،کہ رحمن کے بندوں کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ ہے،کہ اللہ تعالیٰ انہیں متقی لوگوں کا امام بنائے۔
دلیل:
اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں ارشاد فرمایا:
﴿وَالَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِِمَامًا﴾[1]
[ترجمہ:اور جو لوگ کہتے ہیں،کہ اے ہمارے رب!تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں متقی لوگوں کا پیشوا بنا]
آیت کریمہ سے استدلال:
حضرات مفسرین رحمہم اللہ کے بیان کے مطابق عباد الرحمن یہ دعا اس لیے کرتے ہیں،تاکہ وہ لوگوں کے لیے[قدوہ]بن جائیں،لوگ نیکی کے کاموں میں ان کی پیروی کریں اور وہ ان کے برابر اجر و ثواب حاصل کریں۔ذیل میں اسی بارے میں چھ مفسرین کے اقوال ملاحظہ فرمائیے:
ا:امام بغوی رحمہ اللہ نے لکھا ہے:’’ہمیں امام بنا،ہم اپنے پہلے لوگوں کی
[1] سورۃ الفرقان ؍ الآیۃ ۷۴۔