کتاب: فضائل دعوت - صفحہ 51
انجام پاتا ہے۔‘‘[1]
صحیح بخاری میں عنوانِ حدیث:
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس پر درج ذیل عنوان قائم کیا ہے:
[باب فضل من عَلِمَ وَعَلَّم][2]
[علم سیکھنے اور سکھلانے والے کی فضیلت کے بارے میں باب]
-۷-
حکمت والے معلِّم کا قابل رشک ہونا
دعوت الی اللہ کی شان و عظمت پر دلالت کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے،کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے شخص کو قابلِ رشک قرار دیا ہے،جسے حکمت عطا کی گئی ہو اور وہ دوسرے لوگوں کو اس کی تعلیم دے۔
اس بارے میں حدیث شریف:
امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا،کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"لَا حَسَدَ إِلَّا فِی اثْنَتَیْنِ:رَجُلٌ آتَاہُ اللّٰهُ مَالًا،فَسُلِّطَ عَلَی ہَلَکَتِہِ فِی الْحَقِّ،وَرَجُلٌ آتَاہُ اللّٰهُ الْحِکْمَۃَ،فَہُوَ یَقْضِي بِہَا،
[1] ملاحظہ ہو:الوابل الصیب من الکلم الطیب ص ۷۲۔
[2] صحیح البخاري،کتاب العلم،۱؍۱۷۵۔