کتاب: فضائل دعوت - صفحہ 28
میرے والدین گرامی قدر کی قبروں پر ان گنت اور بے شمار رحمتیں نازل فرمائیں،کہ انہوں نے اولاد کی تربیت کے لیے مقدور بھر کوشش کی۔ان کے دلوں میں دعوتِ دین کی محبت کا بیج بونے کے لیے محنت کی۔﴿رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا﴾
اپنے ساتھی اور بھائی پروفیسر ڈاکٹر زید بن عبد الکریم الزید کا شکر گزار ہوں،کہ کتاب کی تیاری میں ان کے قیمتی مشوروں سے استفادہ کیا گیا۔
اپنے عزیز بیٹوں حافظ حماد الٰہی،حافظ سجاد الٰہی،حافظ عباد الٰہی اور عزیزات القدر بیٹیوں کے لیے دعاگو ہوں،کہ انہوں نے کتاب کی تیاری،مراجعت اور اردو ترجمے میں خوب تعاون کیا۔
اپنی اہلیہ اور اولاد کے لیے دعاگو ہوں،کہ انہوں نے میری مصروفیات کا خیال رکھا اور مقدور بھر خدمت کی،اللہ تعالیٰ ان سب کو میری اور تمام مسلمانوں کے اہل و عیال کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں اور ہم سب کو اور ہمارے اہل و عیال کو دین حق پر چلنے اور اس کی زیادہ سے زیادہ مخلصانہ بار آور خدمت کی توفیق عطا فرمائیں۔آمین یا رب العالمین۔
مولائے کریم اس کتاب کو میرے لیے اور سب قارئین کرام کے لیے ذریعہ نجات بنائیں۔إِنَّہُ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔
وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَی نَبِیِّنَا وَعَلَی آلِہِ وَأَصْحَابِہِ وَأَتْبَاعِہِ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔
فضل الٰہی
٭٭٭