کتاب: فضائل دعوت - صفحہ 27
۱: کتاب کے لیے بنیادی معلومات کتاب و سنت سے حاصل کی گئی ہیں۔
۲: احادیث شریفہ غالباً ان کے اصلی مراجع سے نقل کی گئی ہیں۔صحیحین کے علاوہ
دیگر کتبِ حدیث سے منقولہ احادیث کے متعلق علمائے امت کے اقوال ذکر کئے گئے ہیں۔[1]
۳: آیاتِ شریفہ اور احادیثِ کریمہ سے استدلال کرتے وقت حضراتِ مفسرین اور محدثین کرام کی تفاسیر اور شروح سے مقدور بھر استفادہ کیا گیا ہے۔جزاہم اللّٰه تعالی جمیعًا خیر الجزاء عن الإسلام والمسلمین۔
۴: مراجع و مصادر کی فہرست میں ان کے متعلق تفصیلی معلومات ذکر کردی گئی ہیں،تاکہ ان سے مزید استفادہ کرنے میں آسانی رہے۔
کتاب کا خاکہ:
رب رحمن و رحیم کی توفیق سے کتاب کی تقسیم حسب ذیل انداز سے کی گئی ہے:
پیش لفظ:
اصل کتاب:
دعوت الی اللہ تعالیٰ کے فضائل کے متعلق تیئس باتیں
[ہر بات مستقل عنوان اور نمبر کے تحت]
حرف آخر:
خلاصۂ کتاب اور اپیل
شکر و دعا:
بندہ پُر تقصیر اپنے رب قادر و مقتدر کا شکر گزار ہے،کہ ان کی رحمت بے پایہ سے اس موضوع کے متعلق کام کا آغاز ہوا اور انہی سے عاجزانہ التماس ہے،کہ
[1] صحیحین کی احادیث کے متعلق علمائے امت کے اقوال ذکر نہ کرنے کا سبب یہ ہے،کہ ان کی صحت پر اجماعِ امت ہے۔(ملاحظہ ہو:مقدمۃ النووی لشرحہ علی صحیح مسلم ص ۱۴؛ ونزہۃ النظر فی توضیح نخبۃ الفکر للحافظ ابن حجر ص ۲۹)۔