کتاب: فضائل دعوت - صفحہ 26
ہے۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کے بہت زیادہ قریب کرنے والے اعمال میں سے ایک اہم عمل ہے۔ہمارے اسلاف نے اس کی اہمیت اور قدر و منزلت کو جانا،سمجھا اور اس کی خاطر خوب جدوجہد اور کوشش کی۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے دعوتِ دین کے اہتمام کے سبب وہ سعادت مند ہوئے،خلافتِ زمین کے مستحق قرار پائے،عزت و شرف نے ان کے قدموں کو چوما اور مولائے کریم کی عنایت سے ان کی وجہ سے مشرق و مغرب میں انسانوں کی ایک عظیم تعداد خوش نصیب لوگوں میں شامل ہوئی۔
لیکن ہمارے زمانے کے مسلمانوں کی بہت بڑی اکثریت دعوتِ دین کے بارے میں لاپرواہی،کوتاہی اور غفلت کا شکار ہے۔دعوت کے متعلق ان کے اس طرزِ عمل کے متعدد اسباب میں سے شاید ایک اہم سبب یہ ہے،کہ وہ اس عظیم عمل کے فضائل ہی سے آگاہ نہیں یا انہوں نے آگاہ ہونے کے باوجود تجاہل عارفانہ کا رویہ اختیار کر رکھا ہے۔رب علیم و حکیم پر بھروسہ کرتے ہوئے خود اپنے آپ کو جھنجھوڑنے،غافل لوگوں کو بیدار کرنے،تجاہل عارفانہ کرنے والوں کو تنبیہ کرنے،بے خبر لوگوں کو آگاہ کرنے اور دعوت کے میدان میں کام کرنے والوں کی ہمت افزائی اور تقویت کے ارادے سے دعوت کے فضائل کے متعلق یہ کتاب تالیف کرنے کا ارادہ کیا ہے۔مولائے کریم اس کو میرے لیے،اسلام اور اہلِ اسلام کے لیے مفید بنائے۔إِنَّہُ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔
کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں:
اپنے مولائے کریم کے فضل و کرم سے کتاب کی تیاری میں درج ذیل باتوں کا اہتمام کرنے کی کوشش کی گئی ہے: