کتاب: فضائل دعوت - صفحہ 146
خلاصہ گفتگو یہ ہے،کہ دعوت الی اللہ تعالیٰ کی رفعت و منزلت نمایاں کرنے والی باتوں میں سے ایک یہ ہے،کہ اللہ تعالیٰ نے اسے جہاد کا نام دیا ہے اور بعض علمائے امت نے دلیل و برہان کے ساتھ جہاد کو جہاد بالسیف سے افضل قرار دیا ہے اور ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادِ گرامی سے بھی یہ بات ثابت ہے،کہ ظالم حاکم کے روبرو جہاد باللسان بہترین جہاد ہے۔