کتاب: فضائل دعوت - صفحہ 102
’’اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے،جو مجھ سے حدیث سنے،اسے یاد کرے،یہاں تک کہ دوسرے شخص کو پہنچادے،کتنے حاملین فقہ اس شخص تک[بات]پہنچاتے ہیں،جو ان سے زیادہ فقیہ ہوتا ہے اور کتنے ہی حامل فقہ فقیہ نہیں ہوتے۔‘‘ صحیح ابن حبان میں عنوانِ حدیث: امام ابن حبان رحمہ اللہ نے تحریر کیا ہے: [ذِکْرُ رَحْمَۃِ اللّٰہِ جَلَّ وَعَلَا مَنْ بَلَّغَ أُمَّۃَ الْمُصْطَفٰی حَدِیْثًا صَحِیْحًا عَنْہُ][1] [امت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک صحیح حدیث پہنچانے والے پر اللہ عزوجل کی رحمت کا ذکر] اے مولائے کریم!ہم ناکاروں اور ہماری اولادوں کو ایسے سعادت مند لوگوں میں شامل فرما۔آمین یا رب العالمین۔
[1] شیخ شعیب ارناؤوط نے اس کے متعلق تحریر کیا ہے،کہ اس کی[سند صحیح]ہے اور اسے حضرات ائمہ،ابوداؤد،ترمذی،دارمی،ابن عبد البر،رامہرمزی،ابن ابی عاصم،طحاوی،خطیب اور طبرانی نے اس سند کے ساتھ شعبہ سے متعدد طریقوں سے روایت کیا ہے۔(ملاحظہ ہو:ہامش الإحسان ۱؍۲۷۰)۔  الإحسان في تقریب صحیح ابن حبان،کتاب العلم،۱؍۲۷۰۔